உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وادی کشمیر: مسلسل تیسرے دن کرفیوجاری ۔ موبائل،انٹرنیٹ خدمات ابھی تک بحال نہیں

    وادی کشمیر: مسلسل تیسرے دن کرفیونافذ-موبائل،انٹرنیٹ خدمات ابھی تک بحال نہیں۔(تصویر:نیوز18اردو)۔

    وادی کشمیر: مسلسل تیسرے دن کرفیونافذ-موبائل،انٹرنیٹ خدمات ابھی تک بحال نہیں۔(تصویر:نیوز18اردو)۔

    وادی کشمیرمیں مسلسل تیسرے دن کرفیونافذ ہے۔موبائل،انٹرنیٹ خدمات ابھی تک بحال نہیں ہوئی ہیں۔حساس علاقوں میں سخت حفاظتی بندوبست ہے

    • Share this:
      وادی کشمیرمیں مسلسل تیسرے دن کرفیونافذ ہے۔موبائل،انٹرنیٹ خدمات ابھی تک بحال نہیں ہوئی ہیں۔حساس علاقوں میں سخت حفاظتی بندوبست ہے۔ شہری علاقوں میں بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسس تعینات ہیں۔ وادی میں تمام تعلیمی ادارے بھی بند رکھے گئے ہیں۔ سری نگرکے علاوہ تمام علاقوں میں سکیورٹی فورسیس کوتعینات کردیاگیاہے۔ وہیں اب بھی وادی میں اہم سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کونظربندرکھاگیاہے۔ وہیں کرفیوکے سبب لوگوں کوعيد الاضٰحى کے سلسلہ میں تیاری کے لیے بھی خریداری کرنے سے محروم کردیاگیاہے۔حکام کا کہناہے جمعہ کی نماز کے بعد کرفیومیں نرمی دی جاسکتی ہے لیکن اب تک اس سلسلہ میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیاگیاہے۔

      اس کے علاوہ جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں آج بھی دفعہ 144کا نفاذ کیاگیاہے۔کشمیر کے حساس علاقوں میں سخت حفاظتی بندوبست رکھاگیاہے۔جبکہ کے وادی میں مواصلاتی نظام پوری طرح ٹھپ ہے جبکہ سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے نشریات جاری ہے۔کشمیرکے سری نگر سمیت دیگر شہروں میں کرفیو جیسی صورتحال دیکھی جارہی ہے۔ جبکہ کل کے مقابلے نسبتاً بڑی تعداد میں افواج تعینات کی گئی ہے۔

      وہیں دوسری جانب راجوری میں بھی کرفیو جیسی پابندیاں جاری ہیں۔ انٹری و ایگزٹ پوائنٹس کو فورسز نے سیل کردیا ہے۔ انٹرنیٹ خدمات بھی متاثر ہیں۔ حساس مقامات پر خاصی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ ضلع میں حالات مجموعی طور پر قابو میں ہیں ۔ ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضروری سروسزبلا خلل جاری ہیں۔
      First published: