جموں کشمیر میں پولیس کو ملی بڑی کامیابی، TRF کے دو دہشت گرد ڈھیر، دو پستول بھی برآمد
دہشت گردوں کے ساتھ انکاونٹر جاری۔ (فائل فوٹو)
جموں و کشمیر پولیس کے ایک 53 سالہ ہیڈ کانسٹیبل کو گزشتہ ہفتے اننت ناگ کے حسن پورہ بیج بھیرہ علاقے میں ان کی رہائش گاہ کے قریب شام 5.35 بجے دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ غنی کو اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیاتھا۔ وہ کولگام پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔
سرینگر:جموں و کشمیر(Jammu Kashmir) کے سری نگر کے زکورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر میں لشکر طیبہ/ٹی آر ایف(TRF) کے دو دہشت گرد (Terrorist) مارے گئے۔ فی الحال انکاؤنٹر جاری ہے، مارے گئے دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت اخلاق اعظم کے طور پر ہوئی ہے، وہ اننت ناگ کے حسن پورہ میں ہیڈ کانسٹیبل علی محمد غنی کی حالیہ ہلاکت میں ملوث تھا۔ آپ کو بتادیں کہ 2 پستول سمیت قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔آئی جی پی کشمیر نے اس کی اطلاع دی۔
#UPDATE 2 terrorists of terror outfit LeT/TRF have been neutralised by Srinagar Police. One of the killed terrorists Ikhlaq Hajam was involved in the recent killing of HC Ali Mohd at Hassanpora Anantnag. Incriminating materials including 2 pistols recovered: IGP Kashmir
جموں و کشمیر پولیس کے ایک 53 سالہ ہیڈ کانسٹیبل کو گزشتہ ہفتے اننت ناگ کے حسن پورہ بیج بھیرہ علاقے میں ان کی رہائش گاہ کے قریب شام 5.35 بجے دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ غنی کو اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیاتھا۔ وہ کولگام پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔
’پولیس اہلکار کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں‘
وہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا، ’بیجبہاڑہ میں پولیس اہلکار کے قتل کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس کی وحشیانہ، قابل مذمت کارروائی، پولیس افسران سے قاتلوں کو فی الفور سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔
جے اینڈ کے نیشنل کانفرنس نے ٹویٹ کیا، ’اننت ناگ کے حسن پورہ علاقے میں جے کے پی کے ہیڈ کانسٹیبل علی محمد غنی پر بزدلانہ حملے کی واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس میں وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہماری تعزیت ان کے خاندان، دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ ہے۔ اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔