
فائل فوٹو
جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں ایک مرتبہ پھر پتھراو کی خبر ہے ۔ یہاں پر مشتعل بھیڑ نے سیکورٹی اہلکاروں پر پتھر سے حملہ کردیا ، جس میں 47 سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔ زخمیوں میں اسسٹنٹ کمانڈینٹ بھی شامل ہیں ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچے سیکورٹی فورسیز کے اہلکارون نے پورے علاقہ کو گھیر لیا ہے ۔ بارہمولہ میں حالات کشیدہ بتائے جارہے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں گزشتہ کچھ دنوں سے حالات کشیدہ ہیں ۔ معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے قومی شاہراہ پر سیکورٹی فورسیز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ تاہم پیر کی دوپہر اچانک لوگ سڑکوں پر اتر آئے اور انہوں نے سیکورٹی فورسیز پر پتھر پھینکنے شروع کردئے ۔
Baramulla police: 47 security personnel including one Assistant Commandant injured in clashes in Pattan today. Miscreants staged protests & pelted stones on security forces deployed on National Highway in parts of Baramulla. 7 miscreants injured; they're stable. #JammuAndKashmir
Loading...— ANI (@ANI) May 13, 2019
اس حملے میں 47 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ سبھی زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے علاقہ میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے ۔