کشمیر: چرار شریف میں پولنگ اسٹیشن پر پتھر بازی، ایک پولیس اہلکار زخمی

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں جمعرات کو ایک پولنگ اسٹیشن پرنوجوانوں نے سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

Apr 18, 2019 02:27 PM IST | Updated on: Apr 18, 2019 02:27 PM IST
کشمیر: چرار شریف میں پولنگ اسٹیشن پر پتھر بازی، ایک پولیس اہلکار زخمی

علامتی تصویر

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں جمعرات کو ایک پولنگ اسٹیشن پرنوجوانوں نے سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بڈگام کے چرار شریف میں بائز ہائرسکینڈری اسکول میں قائم پولنگ بوتھ پر نوجوانوں نے پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

زخمی پولیس اہلکار کی شناخت مزمل احمد کے بطور ہوئی ہے جو آرمڈ پولیس کی پانچویں بٹالین سے وابستہ ہے۔

Loading...

Loading...