جموں و کشمیر: کٹھوا سے گرفتار3 دہشت گرد، 7 دن کے پولیس ریمانڈ پر

جموں و کشمیر میں کٹھوا ضلع کی سیشن اور موبائل عدالت نے جیش محمد کے تین دہشت گردوں کو سات دن کےپولیس ریمانڈ پربھیج دیا ہے۔

Sep 13, 2019 04:03 PM IST | Updated on: Sep 13, 2019 04:03 PM IST
جموں و کشمیر: کٹھوا سے گرفتار3 دہشت گرد، 7 دن کے پولیس ریمانڈ پر

علامتی تصویر

جموں و کشمیر میں کٹھوا ضلع کی سیشن اور موبائل عدالت نے جیش محمد کے تین دہشت گردوں کو 7 دن کےپولیس ریمانڈ پربھیج دیا ہے۔ پولیس ذرائع نے یواین آئی کو بتایا کہ کل گرفتار کئے گئے جنگجوؤں کو جمعہ کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے انہیں 7 دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ رات بھر پوچھ تاچھ کے دوران دہشت گردوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ ہتھیار کہاں سے لائے تھے اور کشمیر میں ہتھیار کسے سوپنے جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا، ’’ہم معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں اور پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کاتعلق کن تنظیموں کے ساتھ ہے۔ آنے والے دنوں میں وادی سے اور لوگوں کی گرفتاریوں سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو سلامتی دستوں نے پنجاب سے جموں کی طرف جا رہے ایک ٹرک سے کٹھوا ضلع کے لکھن پورعلاقے میں جیش محمد کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے بڑی تعداد میں ہتھیاراورنقدی برآمد کی تھی۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر لکھن پور پولیس نے اس ٹرک کو روکا تھا۔ان دہشت گردوں کی شناخت پلوامہ کے راج پورا کے رہنے والے عبید الاسلام، چرار-اے-شریف کے رہنے والے جہانگیر پارے اور راج پورا کے رہنے والے شکیل احمد باو کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ برآمد شدہ ہتھیاروں میں اے کے 47 رائفلیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ جنگجو سرحد پار کر کےملک میں گھسے تھے یا پہلے سے ہی یہیں رہ رہے تھے۔

Loading...

Loading...