ٹیرر فنڈنگ معاملہ میں IGI ایئرپورٹ سے ایک شخص گرفتار، دبئی سے کیا گیا تھا ڈیپورٹ
ٹیرر فنڈنگ معاملہ میں IGI ایئرپورٹ سے ایک شخص گرفتار، دبئی سے کیا گیا تھا ڈیپورٹ۔ علامتی تصویر ۔
Terror Funding case: ٹیرر فنڈنگ معاملہ میں ایک اور گرفتاری دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ سے فاروق احمد نکو عرف فاروق تیندولکر عرف عمر ولد غلام حسین نکو باشندہ محلہ خواجہ صاحب ، بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے ۔
نئی دہلی : دہلی پولیس اور جموں و کشمیر پولیس کے جوائنٹ آپریشن میں حال ہی میں دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور البدر کے ٹیرر فنڈنگ کیلئے کام کرنے والے ایک حوالہ آپریٹر کو دہلی کے مینا بازار علاقہ سے گرفتار کیا تھا ۔ وہیں اب ٹیرر فنڈنگ معاملہ میں ایک اور گرفتاری دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ سے فاروق احمد نکو عرف فاروق تیندولکر عرف عمر ولد غلام حسین نکو باشندہ محلہ خواجہ صاحب ، بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے ۔ حالانکہ اس کی گرفتاری ریاستی جانچ ایجنسی ، جموں و کشمیر کے اسٹاف کی جانب سے کی گئی ہے ۔
جانچ ایجنسی کے افسران کے مطابق نکو جموں کے گاندھی نگر پولیس تھانہ میں درج ٹیرر فنڈنگ کیس میں ملوث تھا ۔ اس معاملہ میں ریاستی پولیس پہلے ہی سابق وزیر جتیندر سنگھ عرف بابو سنگھ کو گرفتار بھی کرچکی ہے ۔ اس معاملہ کی جانچ میں مصروف ایجنسی ایس آئی اے ، جموں و کشمیر نے ایک اور شخص کی دہلی ایئرپورٹ سے ٹیرر فنڈنگ معاملہ میں ہی گرفتاری کی ہے ۔
وہیں اگر دیکھا جائے تو یہ اپنے آپ میں ٹیرر فنڈنگ کا پہلا معاملہ ہے جس میں متحدہ عرب امارات (دبئی) سے شخص کو ڈیپورٹ کیا گیا ہو ۔ دبئی سے ہندوستان آنے پر اس کو دہلی میں واقع اندراگاندھی بین الاقوامی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ۔
غور طلب ہے کہ 18/19 اگست کو دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے دہشت گرد تنظیموں کیلئے حوالہ لین دین کرنے والے ایک حوالہ آپریٹر اور پیشہ سے گارمنٹ کاروباری محمد یاسین کو مینا بازار سے گرفتار کیا تھا ۔ وہ دہلی کے گلی نل بندن ، ترکمان گیٹ میں رہتا تھا ۔ گارمنٹ کے کاروبار کی آڑ میں ٹیرر فنڈنگ کا کام کرتا تھا ۔
دہشت گرد تنظیموں کو حوالہ منی بھیجنے کے الزام میں گرفتار محمد یاسین کے پاس سے دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے حوالہ آپریٹر سے سات لاکھ روپے اور ایک موبائل فون برآمد کرنے کا دعوی کیا تھا ۔ انہوں نے یاسین کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پیشہ سے گارمنٹ کا کاروباری ہے اور دہلی کے مینا بازار میں کام کرتا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔