உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: اودھم پور میں ITBP جوان کی فائرنگ میں 3 ساتھی زخمی، بعد میں خود کو ماری گولی

    Jammu Kashmir ITBP News: افسر نے بتایا کہ سبھی زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور وہ محفوظ ہیں۔ کورٹ آف انکوائری کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Udhampur, India
    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر کے اودھم پور ضلع واقع ایک کیمپ میں ہندوستان-تبت پولیس (آئی ٹی بی پی) کے ایک جوان نے ہفتہ کے روز اپنے تین معاونین کو گولی مارکر زخمی کردیا اور بعد میں خود کو گولی مارکرخود کشی کرلی۔ افسران نے یہ جانکاری دی ہے۔ یہ حادثہ ضلع کے دیویکا گھاٹ کمیونٹی پر ساڑھے تین بجے ہوئی۔

      آئی ٹی بی پی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ کانسٹبل بھوپیندر سنگھ نے اپنے ساتھیوں پرگولیاں چلائیں، جس میں ایک ہیڈ کانسٹبل اور دو کانسٹبل زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں کو زخمی حالت میں ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اب وہ خطرے سے باہر بتائے جا رہے ہیں۔

      افسر کے مطابق، کانسٹبل بھوپیندر سنگھ نے اپنی انساس سروس رائفل سے خود کو گولی ماری اور اس کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی۔ بھوپیندر سنگھ آئی ٹی بی پی کی آٹھویں بٹالین میں کام کرتے تھے اور فی الحال جموں وکشمیر میں سیکورٹی ڈیوٹی کے تحت فورس کی دوسری ایڈہاک بٹالین کی ایف کمپنی میں تعینات تھے۔ افسر نے بتایا کہ آئی ٹی بی پی کی طرف سے کورٹ آف انکوائری کے حکم دیئے گئے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: