ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بڑی خبر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے دیا استعفیٰ

جموں وکشمیر سے بڑی خبر آئی ہے۔ مرکز کے زیر اقتدار ریاست جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے جی سی مرمو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو  نے دیا استعفیٰ
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے دیا استعفیٰ

نئی دہلی: جموں وکشمیر سے بڑی خبر آئی ہے۔ مرکز کے زیر اقتدار ریاست جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے جی سی مرمو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق راجیش موہر جموں وکشمیر کے نئے لیفٹیننٹ گورنر بنائے جاسکتے ہیں۔




جموں وکشمیر کے ایل جی جی سی مرمو ممکنہ طور پر راجیو مہرشی کی جگہ نیکسٹ سی اے جی ہوگا جو اس ہفتے ریٹائر ہوگا۔ راجیو مہر شی اسی ہفتے سی اے جی کے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ جی سی مرمو ان کی جگہ لے سکتے ہیں۔



اس دوران حکومت کے اس فیصلے پر جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ٹوئٹ کرکے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ اتنی بڑا فیصلہ اچانک سے کیوں لیا گیا۔ تمام سوشل میڈیا پر یہی خبر ہے۔

 

کون ہیں جی سی مرمو

21 نومبر 1959 پیدا ہوئے جی سی مرمو بنیادی طور پر اوڈیشہ کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے پولیٹیکل سائنس میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کی ڈگری لی ہے۔ جی سی مرمو وزیر اعظم نریندر مودی کے گجرات میں وزیر اعلیٰ رہنے کے دوران ان کے پرنسپل سکریٹری رہے تھے۔ مرمو کو مرکزی حکومت میں بھروسے مند نوکر شاہوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

جی سی مرمو وزیر اعظم نریندر مودی کے گجرات میں وزیر اعلیٰ رہنے کے دوران ان کے پرنسپل سکریٹری رہے تھے۔
جی سی مرمو وزیر اعظم نریندر مودی کے گجرات میں وزیر اعلیٰ رہنے کے دوران ان کے پرنسپل سکریٹری رہے تھے۔


واضح رہے کہ بدھ 5 اگست کو کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے ہندوستانی حکومت کے فیصلے کے ایک سال مکمل ہوئے ہیں۔ 2019 میں مرکز کی نریندر مودی حکومت نے کشمیر سے آرٹیکل 370 کے بیشتر التزام ہٹاکر اس کے خصوصی ریاست کا درجہ واپس لے لیا تھا اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو خطوں جموں وکشمیر اور لداخ میں تقسیم کردیا تھا، جس کے بعد مرمو کو مرکز کے زیر انتظام ریاست کا پہلا ایل جی نامزد کیا گیا تھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 05, 2020 10:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading