جموں۔کشمیر: جیش محمد کے دہشت گردوں نے 2 لوگوں کا کیا اغوا، 1 کا گولی مارکر کیا قتل

اس کے بعد سرچ آپریشن چلایا گیا۔ اس دوران جنگلی علاقے سے ہی قدیر کوہلی کی لاش برآمد ہوئی۔ اسے گولی ماری گئی تھی جبکہ اغوا ہوئے دوسرے شخص منظور احمد کی تلاش جاری ہے۔ اس درمیان کشمیر میں قانونی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وزی داخلہ امت شاہ نے آج اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی ہے۔

Aug 27, 2019 10:47 AM IST | Updated on: Aug 27, 2019 10:49 AM IST
جموں۔کشمیر: جیش محمد کے دہشت گردوں نے 2 لوگوں کا کیا اغوا، 1 کا گولی مارکر کیا قتل

علامتی تصویر

جموں۔کشمیر کے پلوامہ میں جیش محمد کے دہشت گردوں نے دو لوگوں کا اغوا کرکے ایک کا قتل کردیا ہے۔ جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد یہ اس طرح کا پہلا واقعہ ہے۔

جموں پولیس کے ایک ترجمان نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتاہا کہ یہ واقعہ پیر کی شام تقریبا 7:30 بجے کا ہے۔ پلوامہ ضلع کے ترال میں جنگلی علاقے سے راجوری ضلع مقامی عبدالقدیر کوہلی اور سری نگر کے کھون موہ مقامی منظور احمد کو اغوا کیا تھا۔

اس کے بعد سرچ آپریشن چلایا گیا۔ اس دوران جنگلی علاقے سے ہی قدیر کوہلی کی لاش برآمد ہوئی۔ اسے گولی ماری گئی تھی جبکہ اغوا ہوئے دوسرے شخص منظور احمد کی تلاش جاری ہے۔

اس درمیان کشمیر میں قانونی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وزیر داخلہ امت شاہ نے آج اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی ہے۔

 

Loading...