جموں و کشمیر : اکھنور میں آئی ای ڈی دھماکہ میں فوج کا ایک جوان شہید ، دو دیگر زخمی

ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا ، جب فوج کی ٹکڑیاں ٹرک کے ذریعہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہورہی تھیں ۔

Nov 17, 2019 06:22 PM IST | Updated on: Nov 18, 2019 12:01 AM IST
جموں و کشمیر : اکھنور میں آئی ای ڈی دھماکہ میں فوج کا ایک جوان شہید ، دو دیگر زخمی

جموں و کشمیر : اخنور میں آئی ای دی دھماکہ میں فوج کا ایک جوان شہید ، دو دیگر زخمی۔ فائل فوٹو ۔

جموں و کشمیر کے اکھنور میں آئی ای ڈی دھماکہ کی خبر ملی ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا ، جب فوج کی ٹکڑیاں ٹرک کے ذریعہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہورہی تھیں ۔ دھماکہ میں فوج کے تین جوان زخمی ہوگئے ۔ زخمی جوانوں کو علاج کیلئے فوجی اسپتال اودھم پور میں بھرتی کرایا گیا ہے ، جہاں علاج کے دوران ایک جوان شہید ہوگیا ۔

Loading...

جموں و کشمیر کے پلانوالا سیکٹر میں ایل او سی پر آئی ای ڈی پلانٹ کیا گیا تھا ، جس کی زد میں ہندوستانی فوج کی گاڑی آگئی ۔

زخمی جوانوں کو اکھنور سیکٹر میں بھرتی کرایا گیا تھا ، مگر بعد میں جوانوں کو اودھم پور کے کمان اسپتال میں ائیرلفٹ کرایا گیا ۔

Loading...