شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کو مار گرایا، تصادم جاری

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرال گنڈ ہندوارہ میں ہونے والے مسلح تصادم میں ایک دہشت گرد کو مارا گیا ہے۔

Mar 07, 2019 10:27 AM IST | Updated on: Mar 07, 2019 10:32 AM IST
شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کو مار گرایا، تصادم جاری

فائل فوٹو

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرال گنڈ ہندوارہ میں ہونے والے مسلح تصادم میں ایک دہشت گرد کو مارا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فوج اور دیگر فورسز نے گزشتہ رات ہندوارہ میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر مذکورہ علاقہ میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقہ میں موجود دہشت گردوں نے فوج پر فائرنگ کی، فوجی اہلکاروں نے فوری طور پر پوزیشنیں سنبھال کر جوابی فائرنگ کی جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

Loading...

ذرائع نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد کے قبضے ایک پستول اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علاقہ میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

Loading...