جموں و کشمیر : پاکستان نے پھر کی جنگ بندی کی خلاف ورزی ، ایک جوان زخمی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے صبح راجوری سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور مورٹار سے گولے داغے۔ اس دوران فوج کا ایک جوان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ زخمی جوان کو فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Oct 11, 2019 03:20 PM IST | Updated on: Oct 11, 2019 03:21 PM IST
جموں و کشمیر : پاکستان نے پھر کی جنگ بندی کی خلاف ورزی ، ایک جوان زخمی

file photo

پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں کنٹرول لائن پر جمعہ کو بغیر کسی اشتعال کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی ۔ جس میں فوج کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے صبح راجوری سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور مورٹار سے گولے داغے۔ اس دوران فوج کا ایک جوان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ زخمی جوان کو فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فوج نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا۔ اس سے قبل گیارہ اکتوبر کو بھی پاکستان نے پونچھ کے ڈیگوار علاقہ میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی ۔ تین اکتوبر کو بھی پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور جموں و کشمیر کے پونچھ اور کٹھوعہ ضلع میں کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر گاوں کو نشانہ بنایا۔

پاکستانی فوج نے پونچھ کے شاہ پور اور گوتریا علاقوں میں کنٹرول لائن کے ساتھ درجنوں گاوں اور آگے کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور مورٹار کے گولے داغے۔ اس دوران بین الاقوامی سرحد کے پار کٹھوعہ کے ہیرانگر سیکٹر میں بھی چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ فوج اور بی ایس ایف نے پاکستان کی طرف سے سرحد پار سے کی جانے والی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔

Loading...

Loading...