உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہشت گردوں کے خلاف این آئی اے کی بڑی کارروائی، دہلی، یوپی اور جموں وکشمیر کے 18 مقامات پر چھاپہ ماری

    این آئی اے نے دہلی، یوپی اور جموں وکشمیر کے 18 مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔

    این آئی اے نے دہلی، یوپی اور جموں وکشمیر کے 18 مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔

    این آئی اے ذرائع کے مطابق، ان کی ٹیم نے منگل کے روز علی الصبح تقریباً 18 مقامات پر پر چھاپہ ماری کی۔ این آئی اے کی ٹیم نے دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ، جیش محمد، البدر، حزب المجاہدین سے متعلق دہشت گردوں کے خلاف ایک نیا ایف آئی آر بھی درج کیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: جموں وکشمیر میں لا اینڈ آرڈر کو خراب کرنے والی دہشت گرد تنظیموں اور ان کے معاونین کے خلاف کارروائی کے تحت قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے دہلی، این سی آر، اترپردیش اور جموں وکشمیر کے کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔ این آئی اے ذرائع کے مطابق، ان کی ٹیم نے منگل کے روز علی الصبح تقریباً 18 مقامات پر پر چھاپہ ماری کی۔ این آئی اے کی ٹیم نے دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ، جیش محمد، البدر، حزب المجاہدین سے متعلق دہشت گردوں کے خلاف ایک نیا ایف آئی آر بھی درج کیا ہے۔



      این آئی اے کا بیان

      این آئی اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریزسٹنس فرنٹ سمیت مختلف دہشت گرد تنظیموں کے اوور گراونڈ ورکرس سے جڑے نئے معاملے میں جموں وکشمیر کے 16 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مندرا پورٹ آرہے جہاز سے بھاری مقدار میں پکڑے گئے ڈرگس کے سلسلے میں دہلی - این سی آر میں پانچ مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: