جموں۔کشمیر: سیکورٹی فورسز نے لشکر کے ٹاپ دہشت گرد آصف کو کیا ڈھیر

نیوز ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آصف نے ہی گزشتہ دنوں سوپور میں ایک پھل بیچنے والے کے کنبے پر گولی باری کی تھی جس میں فیملی کے تین ممبر زخمی ہوگئے تھے۔

Sep 11, 2019 12:03 PM IST | Updated on: Sep 11, 2019 12:05 PM IST
جموں۔کشمیر: سیکورٹی فورسز نے لشکر کے ٹاپ دہشت گرد آصف کو کیا ڈھیر

جموں۔کشمیر: سیکورٹی فورسز نے لشکر کے ٹاپ دہشت گرد آصف کو کیا ڈھیر

جموں۔کشیمر کے سوپور میں سکیورٹی فورسز سے ہوئے انکاؤنٹر میں لشکر کا ٹاپ دہشت گرد آصف مارگرایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے یہ جانکاری دی ہے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے  بتایا کہ آصف نے ہی گزشتہ دنوں سوپور میں ایک پھل بیچنے والے کے کنبے پر گولی باری کی تھی جس میں فیملی کے تین ممبر زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں آسما جان نام کی ایک بچی بھی شامل تھی ۔ سوپور میں شفیع عالم نام کے مزدور پر ہوئی گولی باری بھی اسی نے کی تھی۔

اس سے پہلے ہندوستانی فوج نے بتایا تھا کہ اس سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران 139 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ اس تعداد میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ ریاست کے اندرونی علاقوں میں فوج کے ساتھ تصادم میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد بھی شامل ہے۔

Loading...