ہوم » نیوز » وطن نامہ

کورونا وائرس : شام 5 بجے تھالی اور تالی بجاکر ہندوستان نے اپنے ہیروز کا کیا شکریہ ادا

شام پانچ بجے لازمی خدمات انجام دینے والوں اور گھروں تک آن لائن سامان پہنچانے والوں کے ساتھ لوگوں نے بڑے پیمانے تھالیاں اور تالیاں وغیرہ بجا کر اظہار یگانگت کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 22, 2020 10:44 PM IST
  • Share this:
کورونا وائرس : شام 5 بجے تھالی اور تالی بجاکر ہندوستان نے اپنے ہیروز کا کیا شکریہ ادا
کورونا وائرس : تھالی اور تالی بجاکر ہندوستان نے اپنے ہیروز کا کیا شکریہ ادا ۔ تصویر : اے پی ۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر آج ملک گیر سطح پر کورونا وائرس سے بچنے کے خود مدافعتی اقدام جنتا کرفیو کے دوران لوگ گھروں تک ہی محدود رہے ۔ نقل و حمل کا سلسلہ بھی لازمی خدمات تک محدود رہا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دو روز قبل قوم سے اپنے خطاب میں عوام سے 22 مارچ کو صبح سات بجے سے نو بجے تک اپنے گھروں تک محدود رہنے کی اپیل کی تھی ۔ تاکہ ملک کو کسی بھی ممکنہ اندیشے سے بچانے کے ارادے کو تقویت ملے ۔


لوگوں نے جنتا کرفیو کو مکمل طور پر نافذ کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ۔ اس دوران سڑکوں پر لازمی خدمات فراہم کرنے والے بشمول صحافیوں کو ممکنہ احتیاطی تدابیر کیساتھ سرگرم دیکھا گیا۔ شام پانچ بجے لازمی خدمات انجام دینے والوں اور گھروں تک آن لائن سامان پہنچانے والوں کے ساتھ لوگوں نے بڑے پیمانے تھالیاں اور تالیاں وغیرہ بجا کر اظہار یگانگت کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔


وزیر اعظم مودی نے جنتا کرفیو کی کامیابی کے بعد یہ شکریہ کی آواز ہے ۔ لیکن ساتھ ہی ایک طویل لڑائی میں کامیابی کی شروعات بھی ہے ۔




ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے بھی جنتا کرفیو میں شرکت کی اور گھنٹہ بجاکر میڈیکل اور سینیٹری شعبہ کے لوگوں کے کام کی ستائش کی ۔


قابل ذکر ہے کہ جمعرات کی شام ملک کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کوروناوائرس سے بچنے کے تمام طریقے بتائے تھے اور کہا تھا کہ پوری دنیا اس وقت بہت بڑے بحران سے گذررہی ہے ’’میں آج ہر شہری سے ایک تائید مانگ رہا ہوں اور وہ ہے عوامی کرفیو کے حق میں۔ عوامی کرفیو یعنی عوام کےلئے، عوام کے ذریعہ خود پر لگایا گیا کرفیو ۔ انہوں نے کہا تھاکہ ملک کے تمام شہریوں کو عوامی کرفیو پر عملدرآمد کرنا ہے۔ اس طرح کی ہمار کوشش اور ہماری قوت برداشت ملک کے مفاد میں کام کرنے کے عزم کا ایک مظہر ہوگا۔ عوامی کرفیو کی کامیابی، اس کا تجربہ، ہمیں آنے والے چیلنجوں کے لئے بھی تیار کرے گا۔

وزیر اعظم کاس اپیل پرآج ملک بھر میں جنتا کرفیو نافذ رہا اور ملک میں نئی دہلی، ممبئی، بنگلورو، پونا، حیدرآباد سمیت تمام شہروں میں کاروبار بھی بند رہا ۔ سڑکیں بھی دور دور تک ویران نظر آئیں ۔ لوگ کسی بھی کام کے لیے مجمع کے صورت میں کہیں بھی نظر نہیں آئے۔  ادھر کامیاب جنتا کرفیو کے بعد مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے بعض پابندیوں کا دائرہ مزید 15 دن تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس ’کووڈ۔19‘ کے بڑھتے معاملوں کے مدنظر سبھی مسافر ریل خدمات، میٹرو ریل خدمات اور بین ریاستی بس ٹرانسپورٹ خدمات 31 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جن 75 اضلاع میں کورونا وائرس کے معاملے پائے گئے ہیں، ان میں لازمی خدمات کو چھوڑکر باقی سبھی خدمات بند رہیں گی۔
First published: Mar 22, 2020 07:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading