اگلے 5 سالوں میں ہندوستان میں 3.2 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا جاپان، PM مودی نے کہا : اقتصادی رشتے ہوں گے مضبوط
اگلے 5 سالوں میں ہندوستان میں 3.2 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا جاپان، PM مودی نے کہا : اقتصادی رشتے ہوں گے مضبوط ۔ تصویر : ANI
Japanese Prime Minister visit: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے ہفتہ شام کو جاپان کے وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ بات چیت میں شرکت کی ۔ دونوں لیڈروں کے درمیان باہمی اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سمیت کئی اہم بین الاقوامی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی ۔
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے ہفتہ شام کو جاپان کے وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ بات چیت میں شرکت کی ۔ دونوں لیڈروں کے درمیان باہمی اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سمیت کئی اہم بین الاقوامی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی ۔ 14 ویں ہند ۔ جاپان چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کافی پرانی دوستی ہے ۔ اپنے جاپانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جاپان کا ہدف ہندوستان میں اگلے پانچ سالوں میں 42 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا ہے ۔
چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں ہندوستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی شراکت داری میں کافی پیش رفت ہوئی ہے ۔ جاپان ، ہندوستان میں سب سے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ وقت میں ہندوستان اور جاپان ممبئی احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کاریڈور پر مل کر کام کررہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جاپان اگلے پانچ سالوں میں ہندوستان میں اپنی سرمایہ کاری کو پانچ ٹریلین یین یا 3.2 لاکھ کروڑ روپے تک بڑھا دے گا ۔
#WATCH Japan will invest 5 trillion Yen or Rs 3.2 lakh crores in the next five years in India, says PM Modi pic.twitter.com/IlpJQbbmAp
دونوں لیڈروں کے درمیان یوکرین بحران کو لے کر بھی گفتگو ہوئی ۔ جاپان کے وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کو ہی انڈو پیسیفک علاقہ میں امن بنائے رکھنے کیلئے کوششیں کرنی چاہئے ۔ جاپان اور ہندوستان دونوں مل کر موجودہ جنگ بحران کو ختم کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے اور یوکرین کو مدد دیتے رہیں گے ۔
چوٹی کانفرنس کے بعد وزیر اعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان کا میک ان انڈیا پوری دنیا کیلئے ایک لامحدود امکانات فراہم کرتا ہے اور اس میں جاپانی کمپنیاں کافی طویل عرصہ سے برانڈ امبیسڈر کے طور پر ہمارے لئے رہی ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جاپان اور ہندوستان دونوں ہی ملک سیکورٹی اور مستحکم توانائی سپلائی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں ، کیونکہ یہ اقتصادی ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کی پریشانی سے نمٹنے کیلئے کافی اہم ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔