نوٹ بندی کی حمایت کا مطلب بھارتیہ جنتا پارٹی سے قربت نہیں : جنتا دل یو

لکھنؤ۔ جنتا دل یونائٹیڈ نے بی جے پی سے قربت بڑھانے کی قیاس آرائیوں کو آج یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Nov 22, 2016 08:41 PM IST | Updated on: Nov 22, 2016 08:41 PM IST
نوٹ بندی کی حمایت کا مطلب بھارتیہ جنتا پارٹی سے قربت نہیں : جنتا دل یو

لکھنؤ۔ جنتا دل یونائٹیڈ نے بی جے پی سے قربت بڑھانے کی قیاس آرائیوں کو آج یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ جنتا دل یو کے جنرل سکریٹری اور ترجمان کے سی تیاگی نے آج یہاں کہا کہ بہار کے وزیر اعلی اورپارٹی صدر نتیش کمار کے وزیر اعظم نریندر مودی کے نوٹ بندی کے فیصلے کی حمایت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جنتا دل یو اور بی جے پی کے درمیان قربت بڑھ رہی ہے۔

مسٹر تیاگی نے کہا کہ ان کی پارٹی کالے دھن پر روک لگانے کے لئے بڑے نوٹوں کو چلن سے باہر کرنے کا مطالبہ کافی دنوں سے کررہی تھی ۔ مرکز نے اسی مطالبہ کے مطابق فیصلہ کیا ۔اس میں تو جنتا دل یو کی ہی بات مانی گئی ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ مسٹر کمار یا ان کی پارٹی بی جے پی سے کوئی اتحاد کرنے جا رہی ہے۔

Loading...

Loading...