ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

JEE-Main سیشن 4 کے نتائج کا اعلان، 44 امیدواروں نے حاصل کئے 100 فیصد، 18 طلبا نے نمبر ون رینک حاصل کی

JEE-Main Exam: اس سال سے مشترکہ داخلہ امتحانات (جے ای ای)-مینس سال میں چار بار منعقد کی جارہی ہے تاکہ طلبا کو اپنے اسکور میں سدھار کا موقع مل سکے۔ پہلا مرحلہ فروری میں اور دوسرا مارچ میں منعقد کیا گیا تھا۔

  • Share this:
JEE-Main سیشن 4 کے نتائج کا اعلان، 44 امیدواروں نے حاصل کئے 100 فیصد، 18 طلبا نے نمبر ون رینک حاصل کی
JEE-Main سیشن 4 کے نتائج کا اعلان، 44 امیدواروں نے حاصل کئے 100 فیصد

نئی دہلی: انجینئرنگ کے داخلہ امتحانات جے ای ای-مین کے نتائج منگل کی شب جاری کردیا گیا، اس میں کل 44 امیدواروں نے 100 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ وہیں 18 امیدواروں کو ٹاپ رینک ملا ہے۔ وزارت تعیم کے افسران نے منگل کی شب یہ جانکاری دی۔ اس سال سے مشترکہ داخلہ امتحانات (جے ای ای)-مین سال میں چار بار منعقد کی جارہی ہے تاکہ طلبا کو اپنے اسکور میں سدھار کا موقع مل سکے۔ پہلا مرحلہ فروری میں اور دوسرا مارچ میں منعقد کیا گیا تھا۔


آئندہ مرحلے کے امتحانات اپریل اور مئی میں ہونی تھی، لیکن ملک میں کووڈ-19 وبا کی دوسری لہر کو دیکھتے ہوئے انہیں ملتوی کردیا گیا تھا۔ تیسرا مرحلہ 25-20 جولائی تک منعقد کیا گیا تھا جبکہ چوتھا مرحلہ 26 اگست سے دو ستمبر تک منعقد کیا گیا تھا۔ چوتھے سیشن کے اس امتحان میں 18 امیدواروں نے پہلی رینک حاصل کی ہے۔




پیپر-1 (BE/Btech) کے لئے چوتھے سیشن کے امتحان کا انعقاد 26, 27, 31 اگست اور 1, 2 ستمبر کو منعقد کیا گیا تھا۔ 6 ستمبر کو نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے جوابی شیٹ (آنسر کی) جاری کی تھی۔ jeemain.nta.nic.in کی آفیشیل ویب سائٹ کے علاوہ داخلہ امتحان 2021 کی لنک ntaresults.nic.in پر بھی ایکٹیویٹ ہوجائے گی۔ طلبا کو نتائج جانے کے لئے اپلی کیشن نمبر، یوم پیدائش اور پاسورڈ کی ضرورت ہوگی۔

IIIT, NIT میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے JoSAA کاونسلنگ جلد ہی شروع ہوجائے گی۔ وہیں IIT میں داخلہ پانے کے لئے جے ای ای ایڈوانسڈ امتحان کے رجسٹریشن 15 ستمبر سے شروع ہوجائیں گے۔ سبی بی آئی جانچ میں پتہ چلا تھا کہ 2021 جے ای ای مین ایگزام میں شامل کم ازکم ایک امتحانی مراکز پر بدعنوانیاں پائی گئی تھیں۔ اس کے سبب بھی داخلہ امتحان کافی تنازعہ میں رہا۔ مبینہ ططور پر ایک پرائیویٹ کوچنگ ادارے نے سسٹم ہیکنگ کے ذرعہ طلبا وطالبات کے مقام پر دیگر لوگوں سے امتحان دلوایا تھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 15, 2021 08:08 AM IST