جیون سمواد: میں ہوں، کیونکہ ہم ہیں

ہم اندر سے بہت زیادہ خود غرض ہوتے جا رہے ہیں۔ ہماری پوری دنیا اپنے ارد گرد ہی بنتی جا رہی ہے۔ اپنے علاوہ جب دوسروں کو دیکھنا ہی بند ہو جائے تو سمجھئے، ’ میں‘ کا اثر گہرا ہو رہا ہے۔

Oct 30, 2019 05:52 PM IST | Updated on: Oct 30, 2019 05:57 PM IST
جیون سمواد: میں ہوں، کیونکہ ہم ہیں

اپنے ہونے کا جب تک ہم ’ ہم‘ سے نہیں جوڑیں گے، ’ میں‘ اکیلا، ادھورا رہے گا۔ میں کا احساس ہمیشہ سے تھا، یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ لیکن اس میں اتنی مضبوطی نہیں تھی، جیسی ہم اس دور میں دیکھ رہے ہیں۔ رشتوں کے درمیان کشیدگی، اختلاف کی بڑی وجہ ہمارے اندر ’ میں‘ کا بڑے ہوتا جانا ہے۔

ہم اندر سے بہت زیادہ خود غرض ہوتے جا رہے ہیں۔ ہماری پوری دنیا اپنے ارد گرد ہی بنتی جا رہی ہے۔ اپنے علاوہ جب دوسروں کو دیکھنا ہی بند ہو جائے تو سمجھئے، ’ میں‘ کا اثر گہرا ہو رہا ہے۔

ابنتو، افریقی سائیکالوجیکل شارٹ اسٹوری ہے۔ بچوں کے بیچ ان کے دکھ سکھ ساجھا کرنے، اندرون کو پڑھنے کے لئے ایک چھوٹا سا تجربہ کیا گیا۔ ایک پیڑ کے اوپر کھانے کی کچھ چیزیں رکھی گئیں۔ ایک دوری پر لے جا کر بچوں کو کھڑا کر دیا گیا اور کہا گیا کہ کھانے کی چیزوں کی طرف دوڑیں۔ جو پہلے پہنچ جائے گا وہ چیز ان کو مل جائے گی۔ جیسے ہی بچوں کو دوڑنے کے لئے کہا گیا، انہوں نے ایک دوسرے کے ہاتھ پکڑے اور دوڑنا شروع کیا۔ کسی نے آگے نکلنے کی کوشش ہی نہیں کی۔

سب ساتھ دوڑتے ہوئے پیڑ کے پاس پہنچے اور سب نے چیزیں برابری سے بانٹ کر کھائیں۔ جب بچوں سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا ۔ ابنتو۔ اس کا مطلب ہے، میں ہوں کیونکہ ہم ہیں۔ بچوں نے کتنی بڑی آسانی اور سادگی سے یہ بات کہہ دی۔

Loading...

ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ مل بانٹ کر ، ساجھا کرنے کے سماجی طریقے کے بیچ پلے۔ بڑھے ہونے کے بعد بھی سماج سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ ابنتو، افریقہ کی کہانی ضرور ہے لیکن الگ الگ نام اور شکل میں ہمارے سماج کا حصہ رہی ہے۔

ہمارے رویے، غور وفکر میں سب کے ساتھ سکھی رہنے کی شاندار روایت رہی ہے۔ شہر بڑھنے کے ساتھ ہمارے یہاں اکیلاپن تیزی سے اپنی جگہ بنانے لگا ہے۔ ہمیں ساتھ مل کر رہنے کے اپنے پرانے سماجی طریقے کی طرف لوٹنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

Email: dayashankarmishra2015@gmail.com

Address: Jeevan Sanvad (Dayashankar Mishr)

Network18

Express Trade Tower,3rd Floor, A Wing,

Sector 16, A, Film City, Noida (UP)

اپنے سوالات اور مشورے انباکس میں شئیر کریں۔

(https://twitter.com/dayashankarmi )(https://www.facebook.com/dayashankar.mishra.54 )

Loading...