جیون سمواد: رشتوں میں برتری کا احساس

پیار جتنا گہرا ہوتا ہے، رشتوں کے درمیان ایک دوسرے کو برتر ثابت کرنے کا احساس اتنا ہی کم ہوتا ہے! جہاں یہ احساس کم ہو گا، وہاں پیار زیادہ گہرا ہوتا جائے گا۔

Aug 26, 2019 01:40 PM IST | Updated on: Aug 26, 2019 01:40 PM IST
جیون سمواد: رشتوں میں برتری کا احساس

شوہر اور بیوی کے مابین ہونے والے تناؤ سے لے کر کنبہ میں سب سے زیادہ پریشانی جن معاملات کو لے کر سامنے آتی ہے ان میں برتری کا احساس سب سے بڑا ہے۔ پیار جتنا گہرا ہوتا ہے، رشتوں کے درمیان ایک دوسرے کو برتر ثابت کرنے کا احساس اتنا ہی کم ہوتا ہے! جہاں یہ احساس کم ہو گا، وہاں پیار زیادہ گہرا ہوتا جائے گا۔

راجستھان کے جے پور سے تعلق رکھنے والی انورادھا گوئل نے لکھا ہے ، 'زندگی کے کتنے بیش قیمت سال گزرنے کے بعد سمجھ میں آیا ہے کہ شوہر اور بیوی کی حیثیت سے ہم کتنے غیر ضروری تنازعات میں مبتلا رہتے ہیں۔ تھوڑی سی احتیاط اور سادگی سے اسے ٹالا جاسکتا ہے، لیکن ہماری توجہ اس طرف نہیں جاتی ہے۔

Loading...

انورادھا نے ڈئیر زندگی، جیون سمواد کو ڈپریشن اور خودکشی کے خلاف کارگر بتانے کے ساتھ ہی انسانیت کے لئے اسے ایک بہترین کوشش بتایا ہے۔ ان کے مطابق،’’ ہمارے آس پاس سب کچھ اتنی تیزی سے گھٹ رہا ہوتا ہے کہ ہم اسے اکثر وبیشتر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ جیون سمواد ان موضوعات کو پکڑنے کا کام کر رہا ہے جو ہم سے زندگی کی اس بھاگ دوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں‘‘۔

شکریہ انورادھا جی۔ ہمیں اس موضوع پر آپ سب کی طرف سے ردعمل موصول ہو رہے ہیں۔ زندگی کا بحران اتنا گہرا ہے کہ اس کے بغیر ٹھہرے، خود کو دھیما کئے، سنننے سمجھنے کو تیار کئے بغیر حل کرنا ممکن نہیں ہے۔ اسی لئے ہم مسلسل بات کر رہے ہیں کہ بھلے ہی آپ کسی بھی پیشے میں کیوں نہ ہوں، گھر پر اپنے طرز عمل میں پیار، قربت اور ہمدردی کی کمی کبھی مت ہونے دیجئے۔ یہ زندگی کا سب سے قیمتی عنصر ہے۔

زندگی سے ضروری کچھ بھی نہیں ہے۔ اس لئے جب کبھی کوئی بحران آئے تو اپنے سامنے سب سے بڑی ترجیح زندگی کو مانئے۔ اس کے لئے کسی بھی چیز کو داؤ پر لگایا جاسکتا ہے۔ لیکن کسی بھی چیز کے لئے زندگی کو داؤ پر لگانا درست نہیں ہے۔

زندگی سے بہتر کوئی چیز بھی نہیں ، خود کی برتری کا احساس بھی نہیں۔ رشتوں خاص طور پر شوہر، بیوی ، والدین اور بچوں کے درمیان سب سے زیادہ تناؤ برتری کے احساس کو لے کر ہی ہوتا ہے۔ شوہر اور بیوی میں سے جس کا بھی مزاج تھوڑا تیز ہوتا ہے اسے ہمیشہ اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ وہ برتر ہے، اس لئے اس کی سوچ سے ہی زندگی چلنی چاہئے۔

والدین بھی اکثر یہ محسوس کرتے ہیں کہ بچوں کو ان کے مطابق ہی زندگی گزارنی چاہئے۔ جب کہ وہ خود اپنے والدین کے دکھائے ہوئے راستوں پر نہیں ، بلکہ اپنی بنائی پگڈنڈی پر چلتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں۔

سادہ ہونا زندگی میں سب سے مشکل ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جو لوگ اپنے فخر میں گھومتے ہیں اور دوسروں کی شہرت کو ختم کرنا چاہتے ہیں، انہیں کبھی بھی سکون نہیں ملتا۔ اس لئے خوشگوار زندگی کے لئے ہمیں ایک دوسرے کے تئیں زیادہ روادار اور نرم رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ اس سے ہی زندگی خوشگوار ہو گی اور اسے سکون میسر ہو گا۔

Email: dayashankarmishra2015@gmail.com

Address: Jeevan Sanvad (Dayashankar Mishr)

Network18

Express Trade Tower,3rd Floor, A Wing,

Sector 16, A, Film City, Noida (UP)

اپنے سوالات اور مشورے انباکس میں شئیر کریں۔

(https://twitter.com/dayashankarmi )(https://www.facebook.com/dayashankar.mishra.54 )

 

Loading...