جیون سمواد: رشتوں کی دیمک، غلط فہمی

ہمیں اپنی بات پر اتنا زیادہ بھروسہ ہوتا ہے کہ انجانے میں ہی ہم اسے تکبر میں بدل دیتے ہیں۔ ایسا تکبر جس میں صرف وہی صحیح ہے جو مجھے لگتا ہے۔ ایسا کیسے ممکن ہے کہ جو مجھے لگے، سمجھ آئے، وہی صحیح ہو۔

Oct 08, 2019 03:29 PM IST | Updated on: Oct 08, 2019 03:29 PM IST
جیون سمواد: رشتوں کی دیمک، غلط فہمی

دوسرے کو غلط سمجھنا۔ اس چیز کے لئے کسی کو ذمہ دار ماننا جس کا اس سے کوئی تعلق ہی نہ ہو۔ غلط فہمی کی شروعات ایسے ہی ہوتی ہے۔ کسی سے بھی کہئے، آپ کو غلط فہمی تو نہیں ہوئی۔ جواب یہی ملے گا، نہیں۔ میں کسی کی باتوں میں نہیں آتا۔ میں آپ کو اتنا بھولا دکھتا ہوں۔ ہم حقیقت کو اتنا زیادہ جذباتی بنا دیتے ہیں کہ اس سے جڑی سچائی سے دھیرے دھیرے الگ ہوتے ہوئے بالآخر اس سے دور نکل جاتے ہیں۔

ہمیں اپنی بات پر اتنا زیادہ بھروسہ ہوتا ہے کہ انجانے میں ہی ہم اسے تکبر میں بدل دیتے ہیں۔ ایسا تکبر جس میں صرف وہی صحیح ہے جو مجھے لگتا ہے۔ ایسا کیسے ممکن ہے کہ جو مجھے لگے، سمجھ آئے، وہی صحیح ہو۔ زندگی میں اکثر ایسا بھی ہوتا ہے۔ نہ آپ غلط ہوتے ہیں، نہ میں صحیح۔

یہ آسان نہیں، خاصا مشکل ہے۔ خود کو ایسی جگہ پر لا کر کھڑا کرنا جہاں یہ محسوس کیا جا سکے کہ بھلے ہی آپ سامنے والے سے متفق نہ ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ صحیح نہیں۔ ہمارا نقطہ نظر الگ ہو سکتا ہے، لیکن اس کا پیار سے کوئی تعلق نہیں۔ پیار تو ندی ہے جس کے ساتھ طرح طرح کی نباتات سے لے کر پیڑ، پودے ، کشتی ۔ ملاح سبھی سفر کرتے ہیں۔

Loading...

ساتھ نہ اچھا لگتے ہوئے بھی ندی کسی کو روکتی نہیں۔ اتفاق، عدم اتفاق، نقطہ نظر میں اختلاف کا زندگی میں پیار پر جتنا کم سے کم اثر پڑے زندگی اتنی ہی خوبصورتی سے بہتی ہے۔ ہمیں بہنا ہے، تھمنا نہیں۔ زندگی گلے لگانے کا نام ہونا چاہئے۔ ایک دوسرے کو مسترد کرنے کا نہیں۔

 کبھی ان سے پوچھئے جو اپنوں کا ساتھ غلط فہمی کی وجہ سے چھوڑ دیتے ہیں۔ کسی دن اچانک انہیں پتہ چلتا ہے اب جو اس دنیا میں نہیں رہا، اس نے کیا ہی نہیں تھا جس کی اسے بغیر کسی کی غلطی کی سزا مل گئی۔ غلط فہمی رشتوں کی دیمک ہے۔ دھیرے دھیرے رشتوں کی توانائی اور پیار چٹ کر جاتی ہے۔ رشتوں کی قربت کا روشنی دینا ہے۔ غلط فہمی کے دیمک سے بچانا ہے۔

Email: dayashankarmishra2015@gmail.com

Address: Jeevan Sanvad (Dayashankar Mishr)

Network18

Express Trade Tower,3rd Floor, A Wing,

Sector 16, A, Film City, Noida (UP)

اپنے سوالات اور مشورے انباکس میں شئیر کریں۔

(https://twitter.com/dayashankarmi )(https://www.facebook.com/dayashankar.mishra.54 )

Loading...