جیون سمواد: اگر کچھ نہیں ہو گا تو بس ’ تم‘ نہیں ہو گے، یہ مشکل وقت زندگی میں کبھی بھی آ سکتا ہے

زندگی میں اچانک ایک موڑ آتا ہے، ان کا ہی ساتھ چھوٹ جاتا ہے جن سے سارا ’ حساب کتاب‘ ہوتا ہے۔ ایسے وقت میں زندگی کے تئیں گہرے یقین کی ضرورت ہوتی ہے۔

Dec 04, 2019 04:42 PM IST | Updated on: Dec 04, 2019 04:44 PM IST
جیون سمواد: اگر کچھ نہیں ہو گا تو بس ’ تم‘ نہیں ہو گے، یہ مشکل وقت زندگی میں کبھی بھی آ سکتا ہے

بنارس سے دل کی گہرائی سے ای میل بھیجا گیا ہے۔ اس میں زندگی کے تئیں ترغیب کے لئے ’ جیون سمواد‘ کو کریڈٹ دیا گیا ہے۔ یہ ای میل ایک حساس شوہر کی طرف سے ہے جنہوں نے ایک حادثہ میں اپنی اہلیہ کو کھو دیا۔ ان کا دل، دماغ سب کچھ منتشر ہے۔ وہ اندر تک غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے ایسے وقت میں جیون سمواد ان کی زندگی میں ترغیب اور حوصلے کی امید جگا رہا ہے۔

زندگی ایک جدوجہد ہے۔ یہ جدوجہد اسی لئے ہے، کیونکہ زندگی ہے۔ زندگی میں کچھ بھی پورا نہیں ہوتا۔ اتمام اور تکمیل جیسی باتیں زندگی سے میل نہیں کھاتیں۔ سب میں کچھ نہ کچھ خصوصیت ہوتی ہے تو کچھ ایسا بھی ہوتا ہے جس سے ادھوراپن بنا رہے۔ یہ ای میل پڑھتے ہوئے مجھے ہری ونش رائے بچن کی یاد آ گئی۔ ’ اس پار، اس پار‘ کی ایک شاعری میں انہوں نے لکھا ہے ’ اس پار، پرئے مدھو ہے تم ہو، اس پار نہ جانے کیا ہو گا!‘۔ اس ای میل سے یہ شاعری دل میں اتر گئی۔

زندگی میں اچانک ایک موڑ آتا ہے، ان کا ہی ساتھ چھوٹ جاتا ہے جن سے سارا ’ حساب کتاب‘ ہوتا ہے۔ ایسے وقت میں زندگی کے تئیں گہرے یقین کی ضرورت ہوتی ہے۔ مجھے دیکھ کر بیحد خوشی ہوئی کہ ای میل کو بھیجنے والے شخص میں اتنے مشکل وقت میں بھی زندگی کے تئیں یقین کی ہری بھری امیدیں ہیں۔

Loading...

ہم اپنے آس پاس کی دنیا میں متعدد ایسے لوگوں سے واقف ہیں جو دکھ کے ایک جھٹکے سے اٹھ کر کھڑے نہیں ہو پاتے۔ تو دوسری طرف ایسے لوگ بھی ہیں جو مشکل وقت میں بھی امید کو مرجھانے نہیں دیتے۔ ہم کو۔ آپ کو مل جل کر اس امید کو ہرے بھرے جنگل میں بدلنا ہے۔ زندگی کے تئیں امید لائیے۔ دوسروں کے تئیں جتنا ممکن ہو منفی باتوں سے دور رہیں۔ رشتے کے اتار چڑھاؤ، زندگی کے بھنور میں یہ ہمیشہ یاد رہے کہ زندگی پری پیڈ سم ہے۔ جتنا ٹاک ٹائم ہے اس سے زیادہ کچھ بھی ملنا ممکن نہیں۔ اس لئے، ہر پل کو جینا ضروری ہے۔ جس سے دل میں کوئی خلش نہ رہے۔

زندگی میں کسی لاڈلا کے نہیں رہنے سے بڑا  درد کیا ہے۔ اس سے بڑا درد کچھ نہیں۔ لیکن یہ ایک ایسی سچائی ہے جسے قبول کئے بغیر دنیا کا چلنا ممکن نہیں۔ اگلے ہی لمحے ہمیں قبول کرنا ہوتا ہے کہ چاند، سورج، ندی اور تارے سب کچھ اپنی جگہ ہوں گے۔ اگر کچھ نہیں ہو گا تو بس ’ تم‘ نہیں ہو گے۔ یہ مشکل وقت زندگی میں کبھی بھی آ سکتا ہے۔ اس لئے، آج سے پیار کرنا سب سے ضروری ہے۔

Email: dayashankarmishra2015@gmail.com

Address: Jeevan Sanvad (Dayashankar Mishr)

Network18

Express Trade Tower,3rd Floor, A Wing,

Sector 16, A, Film City, Noida (UP)

اپنے سوالات اور مشورے انباکس میں شئیر کریں۔

(https://twitter.com/dayashankarmi )(https://www.facebook.com/dayashankar.mishra.54 )

Loading...