ہوم » نیوز » وطن نامہ

آن لائن سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، کنڈوم اور قوت بخش ادویات برآمد

اترپردیش کے جالون میں پولیس نے ایک بڑے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے جسم فروشی کے دھندے پر لگام لگانے کیلئے گروہ کے سرغنہ سمیت چار لڑکیوں کو گرفتار کیا ہے۔

  • Share this:
آن لائن سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، کنڈوم اور قوت بخش ادویات برآمد
علامتی تصویر

اترپردیش کے جالون میں پولیس نے ایک بڑے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے جسم فروشی کے دھندے پر لگام لگانے کیلئے گروہ کے سرغنہ سمیت چار لڑکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ جائے واقعہ سے قابل اعتراض اشیا بھی برآمد کی گئی ہیں ۔

دراصل پولیس کو کالپی کوتوالی حلقہ کے ایک گھر میں چل رہے سیکس ریکٹ کی اطلاع ملی تھی ، جس کے بعد پولیس نے چھاپہ ماری کرکے گروہ کے سرغنہ سمیت چار خواتین کو گرفتار کیا ۔ معاملہ کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس افسر سریندر ناتھ تیواری نے بتایا کہ اگست میں کالپی کوتوالی حلقہ کے ایک لڑکے کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی تھی ، جس کے سلسلہ میں قتل کا معاملہ درج کیا گیا تھا ۔

پولیس کو جانچ کے دوران پتہ چلا کہ مہلوک نوجوان سیکس ورکر کے پاس گیا تھا ، جس کے بعد اس کی موت ہوگئی تھی ۔ نوجوان کی کال ڈیٹیل کی بنیاد پر کالپی کے ایک گھر میں چل رہے اس آن لائن سیکس ریکٹ گروہ کا پردہ فاش ہوا ۔ کنڈوم اور قوت بخش ٹانکس بھی ملی ہیں ۔ پولیس اس پورے معاملہ کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔


کھل رہا تھا سیکس ڈولس کا طوائف خانہ ، لوگوں نے کہہ دی ایسی بات کہ ہوگیا بند


یہ بھی پڑھیں : ایسے شروع ہوا تھا یہ پیار ، لڑکی نے سیکس سے منع کیا تو کردی یہ وحشیانہ حرکت

 

 
First published: Nov 04, 2018 07:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading