ہوم » نیوز » وطن نامہ

اسکول کے اندر2 نابالغ بہنوں کی اجتماعی عصمت دری، پولیس جانچ میں مصروف

اسکول کے اندر دو نابالغ بہنوں کی اجتماعی عصمت دری، پولیس جانچ میں مصروف ان میں ایک لڑکی کم دماغ کی بتائی جارہی ہے۔ اس معاملے کی جانکاری ملنے کے بعد کیندوا آڈیہ تھانے کی پولیس ملزموں کی گرفتاری کیلئے مہم چلا رہی ہے۔

  • Share this:
اسکول کے اندر2 نابالغ بہنوں کی اجتماعی عصمت دری، پولیس جانچ میں مصروف
علامتی تصویر

جھارکھنڈ میں دھنباد ضلع کے کیندوآڈیہ  تھانہ علاقے میں دو نابالغ بہنوں کی اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ منچلوں کا ایک گروپ دونوں نابالغ لڑکیوں کو پکڑ کر اسکول کے اندر لے گیا۔ اس کے بعد ان سب نے وہاں ان ے کا ریپ کیا۔ واقعہ منگل کی رات کا ہے۔ اس کے بعد ملزمین، دیر رات تک متاثرہ نابالغ بہنوں کو اسی اسکول میں رکھے رہے۔


اسکول کے اندر دو نابالغ بہنوں کی اجتماعی عصمت دری، پولیس جانچ میں مصروف۔(تصویر:نیوز18جھارکھنڈ)۔
اسکول کے اندر دو نابالغ بہنوں کی اجتماعی عصمت دری، پولیس جانچ میں مصروف۔(تصویر:نیوز18جھارکھنڈ)۔


اس معاملے کی جانکاری ملنے کے بعد کیندوا آڈیہ تھانے کی پولیس ملزموں کی گرفتاری کیلئے مہم چلا رہی ہے۔اسکول کے اندر دو نابالغ بہنوں کی اجتماعی عصمت دری، پولیس جانچ میں مصروف ان میں ایک لڑکی کا ذہینی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ بدھ کی صبح واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کیا اور دونوں نابالغ لڑکیوں کو میڈیکل جانچ کیلئے پاٹلی پتر میڈیکل کالج اسپتال (پی ایم سی ایچ) بھیجا گیا۔ واقعے میں شامل لوگوں کی گرفتاری کیلئے پولیس جگہ۔جگہ چھاپہ ماری کر رہی ہے۔


(رپورٹ ابھیشیک کمار)

 
First published: Sep 26, 2019 12:14 PM IST