مہاراشٹر کے بعد بی جے پی کو اب جھارکھنڈ میں جھٹکا، ایل جے پی کا 50 سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان

چراغ پاسوان نے کہا کہ ایل جے پی جھارکھنڈ کی 50 سیٹوں پر اکیلے دم پر الیکشن لڑنے کو تیار ہے اور آج شام تک پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Nov 12, 2019 01:33 PM IST | Updated on: Nov 12, 2019 01:41 PM IST
مہاراشٹر کے بعد بی جے پی کو اب جھارکھنڈ میں جھٹکا، ایل جے پی کا 50 سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان

چراغ پاسوان: فائل فوٹو

 رانچی۔ جھارکھنڈ میں اسمبلی الیکشن کی تیاریوں کے درمیان بی جے پی کو جھٹکا لگا ہے۔ مرکزی حکومت میں شامل این ڈی اے کی اہم حلیف لوک جن شکتی پارٹی نے اکیلے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے کہا کہ ایل جے پی نے جن سیٹوں کی مانگ کی تھی ، ان میں سے زیادہ تر پر بی جے پی نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔  ایسے میں ان کی پارٹی جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن اپنے بل پر لڑنے کے لئے تیار ہے۔

چراغ پاسوان نے کہا کہ ایل جے پی اس بار ’ ٹوکن‘ کے طور پر دی جانے والی سیٹوں کو قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایل جے پی جھارکھنڈ کی 50 سیٹوں پر اکیلے دم پر الیکشن لڑنے کو تیار ہے اور آج شام تک پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کر دیا جائے گا۔

مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے بیٹے چراغ پاسوان کو حال ہی میں پارٹی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ چراغ پاسوان مسلسل دو بار سے بہار کی جموئی لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ چراغ پاسوان نے پیر کے روز بھی جھارکھنڈ میں اکیلے الیکشن لڑنے کی اپنی منشا ظاہر کی تھی۔

Loading...