جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات : پہلے مرتبہ میں 13 اسمبلی سیٹوں پر 64.44 فیصد ووٹنگ ، 189 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند

جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے میں تیرہ اسمبلی سیٹوں پراکا دکا واقعات کو چھوڑ کر پولنگ امن رہی اور اس دوران تقریباً 62.87 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔

Nov 30, 2019 06:22 PM IST | Updated on: Dec 01, 2019 12:06 AM IST
جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات : پہلے مرتبہ میں 13 اسمبلی سیٹوں پر 64.44 فیصد ووٹنگ ، 189 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات : پہلے مرتبہ میں 13 اسمبلی سیٹوں پر 62.87 فیصد ووٹنگ

جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے میں آج تیرہ اسمبلی سیٹوں پراکا دکا واقعات کو چھوڑ کر پولنگ امن رہی اور اس دوران 64.44 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے کر کانگریس کے ریاستی صدر ڈاکٹر رامیشور اوراؤں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر سکھدیو بھگت سمیت 189 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں بند کر دیا۔ ریاستی الیکشن آفس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ ریاست کی 13  اسمبلی سیٹوں چترا (محفوظ)، گملا (محفوظ)، بشن پور (محفوظ)، لوہردگا (محفوظ)، منیكا (محفوظ)، لاتیہار (محفوظ)، پانكي، ڈالٹن گنج، بشرام پور، چھترپور (محفوظ)، حسین آباد، گڑھوا اور بھوناتھ پور میں اکا دکا واقعات کو چھوڑ کر سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان پرامن طریقے سے ہوئی پولنگ شام تین بجے ختم ہو گئی۔ اس دوران تقریباً 62.87 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

پولنگ ختم ہونے تک سب سے زیادہ 67.30 فیصد ووٹ گملا اسمبلی حلقہ میں پڑے وہیں چترا میں محض 56.59 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ بشن پور میں 67.04 فیصد، لوہردگا میں 64.16 فیصد، لاتیہار میں 61.26 فیصد، پانكي میں 64.10 فیصد، ڈالٹن گنج میں 63.90 فیصد، بشرام پور میں 61.60 فیصد، چھتر پور میں 62.30 فیصد، حسین آباد میں 60.90 فیصد، گڑھوا میں 66.04 فیصد بھوناتھ پور میں 65.52 فیصد اور منیكا میں 57.61 فیصد پولنگ ہوئی۔

Loading...

ذرائع نے بتایا کہ ووٹنگ میں سبھی لوگوں کا جوش دیکھنے کو ملا ۔ پہلے مرحلے کی پولنگ میں معذور اور بزرگ ووٹروں نے بھی بڑھ چڑھ کر اپنے ووٹوں کا استعمال کیا ہے۔ پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالنے کے بعد نکلنے والے بزرگ اور معذور ووٹروں نے انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے خصوصی انتظامات کی تعریف کی۔ انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے ان کے لئے جو سہولیات فراہم کی گئیں وہ یقینی طور پر قابل تعریف ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات سے انہیں ووٹ ڈالنے میں کافی آسانی ہوئی ہے۔ معذور ووٹروں کے لئے جہاں وہیل چیئراور ریمپ وغیرہ کا انتظام کیا گیا تھا وہیں بزرگ ووٹروں کو بھی تعاون دیا جا رہا تھا۔

اس دوران نکسلیوں نے گملا اور لاتیہار ضلع کے سرحدی بشن پور اسمبلی حلقہ میں گھاگھرا۔كٹھوكوا سڑک پر بم دھماکہ کرکے ایک پلیا کو اڑا دیا۔ ووٹنگ کے دوران سکیورٹی پر مامور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ اگرچہ اس دھماکے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس کے سینئر افسران موقع پر پہنچ کر تفتیش کررہے ہیں۔ وہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی جائے حادثہ پر بلایا گیا ہے۔

Loading...