ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی حضرت قطب الدین شاہ رسالدار کی درگاہ پر چادرپوشی

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ ایمان اور خیر سگالی کے اس مقدس مقام پر جو لوگ سچے دل سے دعا مانگتے ہیں ان کی مرادیں قبول ہوتی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ریاست کے عوام کو کورونا انفیکشن سے محفوظ رکھنے کی دعا بھی کی۔

  • Share this:
جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی حضرت قطب الدین شاہ رسالدار کی درگاہ پر چادرپوشی
جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی حضرت قطب الدین شاہ رسالدار رح کی درگاہ پر چادرپوشی

رانچی: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے رانچی کے ڈورنڈہ واقع حضرت قطب الدین شاہ رسالدار رح کی درگاہ پر چادرپوشی کی۔ اس درگاہ پر منعقد پانچ روزہ عرس کے آخری دن چادر پوشی کے موقع پر وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ریاست میں خوشحالی، امن و سکون اور بھائی چارے کی پائیداری کے لئے دعا کی۔ چادر پوشی کے میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ حضرت قطب الدین رسالدار بابا کی درگاہ معاشرتی ہم آہنگی کی علامت ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ ایمان اور خیر سگالی کے اس مقدس مقام پر جو لوگ سچے دل سے دعا مانگتے ہیں ان کی مرادیں قبول ہوتی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ریاست کے عوام کو کورونا انفیکشن سے محفوظ رکھنے کی دعا بھی کی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں محبت، ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے اور مل کر ریاست کی مجموعی ترقی میں حصہ لینا چاہئے۔


اس موقع پر وزیر اعلی نے درگاہ احاطے میں ضرورت مندوں میں کمبل بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر درگاہ ٹرسٹ کے صدر حاجی عبدلرئوف گدی ۔ جنرل سکریٹری محمد فاروق اور درگاہ کمیٹی کے ممبران موجود تھے۔ واضح رہے کہ حضرت قطب الدین رسالدارباباؒ کا پانچ روزہ سالانہ عرس کا انعقاد ٥ نومبر کو شروع ہوا تھا ۔‌ کورونا کے ماحول میں منعقد اس مرتبہ کے عرس میں رونق میں بیحد کمی دیکھی گئی ۔ درگاہ کمیٹی کے لوگوں کے مطابق ٢١٣ سالہ تاریخ میں یہ پہلا  موقع ہے جب عرس کے موقع پر اتنی بے رونق دیکھنے کو ملی ہے۔


وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ ایمان اور خیر سگالی کے اس مقدس مقام پر جو لوگ سچے دل سے دعا مانگتے ہیں ان کی مرادیں قبول ہوتی ہیں۔ وزیر اعلی ہیمنت سورین نے اس موقع پر ریاست کے عوام کو کورونا انفیکشن سے محفوظ رکھنے کی دعا بھی کی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں محبت، ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔
ہیمنت سورین نے کہا کہ ایمان اور خیر سگالی کے اس مقدس مقام پر جو لوگ سچے دل سے دعا مانگتے ہیں ان کی مرادیں قبول ہوتی ہیں۔ وزیر اعلی ہیمنت سورین نے اس موقع پر ریاست کے عوام کو کورونا انفیکشن سے محفوظ رکھنے کی دعا بھی کی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں محبت، ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔


درگاہ کمیٹی کے لوگ بتاتے ہیں کہ حضرت قطب الدین بابا دو سو سال سے زائد عرصہ قبل ریاست کیرالا سے صوبہ بہار آئے تھے ۔ وہ انگریزی حکومت میں پولیس محکمہ میں رسالدار کے عہدے پر فائز تھے ساتھ ہی وہ لوگوں کی خدمت بھی کیا کرتے تھے ۔ پریشان حال لوگوں کو دعائیں دیتے تھے ۔ رفتہ رفتہ انکے کرامات کی شہرت میں اضافہ ہوتا گیا اور جب وہ پردہ فرمایا تو انہیں اسی مقام پر مدفون کیا گیا جہاں وہ لوگوں کی خدمت کے لئے موجود رہتے تھے ۔ انکے انتقال کے بعد سے اب تک انکے عقیدت مند انکی درگاہ پر حاضری دیتے ہیں اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ انمیں بالخصوص بہار اور جھارکھنڈ آرمڈ پولیس کے جوان عرس کے موقع پر درگاہ پر حاضری دیتے ہیں اور بینڈ باجے کے ساتھ سلامی دیتے ہیں اور چادر پوشی کرکے عقیدت پیش کرتے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 09, 2020 11:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading