اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دھنباد : آشیرواد ٹاور میں لگی بھیانک آگ، خواتین اور بچوں سمیت 13 لوگوں کی موت، ریسکیوجاری

    دھنباد : آشیرواد ٹاور میں لگی بھیانک آگ، خواتین اور بچوں سمیت 13 لوگوں کی موت، ریسکیوجاری

    دھنباد : آشیرواد ٹاور میں لگی بھیانک آگ، خواتین اور بچوں سمیت 13 لوگوں کی موت، ریسکیوجاری

    Dhanbad News: اس وقت کی بڑی خبر جھارکھنڈ کے شہر دھنباد سے آرہی ہے۔ کوئلہ نگری کے نام سے مشہور دھنباد شہر کے جوڑا پھاٹک آشیرواد ٹاور میں آگ لگنے کا ایک بھیانک واقعہ پیش آیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jharkhand | Dhanbad
    • Share this:
      دھنباد : اس وقت کی بڑی خبر جھارکھنڈ کے شہر دھنباد سے آرہی ہے۔ کوئلہ نگری کے نام سے مشہور دھنباد شہر کے جوڑا پھاٹک آشیرواد ٹاور میں آگ لگنے کا ایک بھیانک واقعہ پیش آیا ہے۔ آتشزدگی کے اس واقعہ میں 13 افراد کی دردناک موت ہو گئی ہے۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

      جانکاری کے مطابق ٹاور میں اب بھی 50 سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں، جن میں بچے، خواتین اور بزرگ شامل ہیں۔ 13 مرنے والوں میں سے اب تک 7 خواتین بتائی جا رہی ہیں۔ جائے حادثہ پر راحت رسانی اور بچاو کا کام جاری ہے، لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔


      جس عمارت میں آگ لگی وہاں ایک درجن ایمبولینس، پانچ فائر بریگیڈ گاڑیاں پہنچ چکی ہیں ۔ جائے حادثہ پر کافی بھیڑ جمع ہے اور افراتفری کا ماحول ہے۔ مقامی پولیس اور انتظامیہ لوگوں کو بحفاظت نکالنے میں مصروف ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے پشاور میں مسجد میں دہشت گردانہ حملہ کی ہندوستان نے مذمت کی، کہی یہ بات


      یہ بھی پڑھئے: Union Budget 2023: الیکٹرک وہیکل کو مل سکتی ہے بڑی خوشخبری، فائدہ بھی ہوگا بڑا



      واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سنجیو کمار بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ آگ کیسے لگی؟ فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے۔ اس سلسلے میں تفصیلی معلومات کا انتظار ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: