உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jharkhand News : بحران میں ہیمنت سورین سرکار، وزیر اعلی کی اسمبلی رکنیت ہوگی رد!

    Jharkhand News : بحران میں ہیمنت سورین سرکار، وزیر اعلی کی اسمبلی رکنیت ہوگی رد!

    Jharkhand News : بحران میں ہیمنت سورین سرکار، وزیر اعلی کی اسمبلی رکنیت ہوگی رد!

    Jharkhand CM Hemant Soren: ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس رپورٹ میں کمیشن نے وزیر اعلی ہیمنت سورین کی اسمبلی رکنیت کو رد کرنے کی سفارش کی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jharkhand | Ranchi | Ranchi
    • Share this:
      رانچی : جھارکھنڈ مائننگ لیز معاملہ میں ہیمنت سورین کو لے کر الیکشن کمیشن نے گورنر رمیش بیس کو اپنی رپورٹ سونپ دی ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس رپورٹ میں کمیشن نے وزیر اعلی ہیمنت سورین کی اسمبلی رکنیت کو رد کرنے کی سفارش کی ہے ۔ اب ایسے میں جھارکھنڈ کی ہیمنت سرکار پر خطرہ منڈرانے لگا ہے ۔ اگر ہیمنت سورین کی اسمبلی کی رکنیت چلی جاتی ہے تو انہیں وزیر اعلی کا عہدہ چھوڑنا پڑے گا۔ ویسی صورتحال میں جھارکھنڈ میں جلد ہی کسی اور کو وزیر اعلی بنایا جاسکتا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : اری میں فوج نے دراندازی کی بڑی کوشش کو کیا ناکام، 3دہشت گرد ہوئے ڈھیر


      جانکاری کے مطابق جمعرات کو وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے باہر بھی سرگرمی بڑھ گئی ہے ۔ وزیر اعلی کی رہائش گاہ میں افسران اور جے ایم ایم لیڈروں کا پہنچنا شروع ہوگیا ہے ۔ وہیں وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ رانچی ایس ایس پی خود وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: راجہ سنگھ دوبارہ گرفتار، تلنگانہ پولیس ہائی کورٹ سے رجوع


      جانئے کیا ہے اصل معاملہ

      دراصل رانچی کے انگڑا میں 88 ڈسمل زمین پر مائننگ لیز کے معاملہ کو لے کر جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین پچھلے کچھ ماہ سے سرخیوں میں ہیں۔ بی جے پی نے اس معاملہ کو آفس آف پرافٹ سے جوڑتے ہوئے گورنر سے شکایت کی تھی ۔

      اسی شکایت کے سلسلہ میں گورنر نے الیکشن کمیشن سے رپورٹ مانگی تھی ۔ 18 اگست کو اس معاملہ میں سماعت پوری ہوچکی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: