ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

جھارکھنڈ پول آف پولس : بی جے پی کو لگ سکتا ہے جھٹکا ، جے ایم ایم – کانگریس کی بن سکتی ہے سرکار

جھارکھنڈ میں سخت حفاظتی انتظامات کے مابین پانچویں اور آخری مرحلے میں 16 اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹنگ پرامن ختم ہوگئی ۔

  • Share this:
جھارکھنڈ پول آف پولس : بی جے پی کو لگ سکتا ہے جھٹکا ، جے ایم ایم – کانگریس کی بن سکتی ہے سرکار
جھارکھنڈ پول آف پولس : بی جے پی کو لگ سکتا ہے جھٹکا ، جے ایم ایم – کانگریس کی بن سکتی ہے سرکار

جھارکھنڈ میں سخت حفاظتی انتظامات کے مابین پانچویں اور آخری مرحلے میں 16 اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹنگ پرامن ختم ہوگئی اور اس دوران 70.83 فیصد ووٹروں نے اپنے ۔ اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا ۔ پانچویں مرحلہ کی پولنگ ختم ہونے کے ساتھ ہی امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند ہوگئیں ۔ اب 23 دسمبر کو گنتی ہوگی اور اس اس دن پتہ چلے گا کہ ریاست میں کس کی حکومت بنے گی ۔ تاہم ووٹوں کی گنتی سے پہلے مختلف ایگزٹ پولس سامنے آئے ہیں ۔


آئی این ایس – سی ووٹر – اے بی پی کے ایگزٹ پولس کے مطابق بی جے پی کو 32 ، کانگریس اتحاد کو 35 ، اے جے ایس یو کو پانچ اور دیگر کے کھاتہ میں 9 سیٹیں جاسکتی ہیں ۔ جبکہ انڈیا ٹوڈے – ایکسس مائی انڈیا کے ایگزٹ پولس کے مطابق بی جے پی کو 22 سے 32 ، کانگریس پلس کو 38 سے 50 ، اے جے ایس یو کو تین سے پانچ اور دیگر کو 6 سے 11 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔  وہیں کشش نیوز کے ایگزٹ پولس کے مطابق بی جے پی کو 25 سے 30 ، کانگریس پلس کو 37-49 ، اے جے ایس یو کو 2 سے چار اور دیگر کو دو سے چار سیٹیں مل سکتی ہیں ۔


جھارکھنڈ اسمبلی کی میعاد 5 جنوری 2020 کو مکمل ہورہی ہے۔ اس سے قبل ایک نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔جھارکھنڈ میں کل 81 اسمبلی نشستیں ہیں۔ 2014 کے اسمبلی انتخابات میں حکمراں بی جے پی نے 31.3 فیصد ووٹوں کے ساتھ 37 نشستیں حاصل کی تھیں۔


ادھر ریاستی الیکشن دفتر ذرائع کے مطابق پانچویں مرحلہ میں ریاست کی 16 اسمبلی سیٹ راج محل ، بوریو ( محفوظ) ، برہیٹ ( محفوظ) ، لٹی پاڑہ ( محفوظ) ، پاکوڑ ، مہشور پور (محفوظ) ، شکاری پاڑہ (محفوظ) ، نالہ ، جامتا ڑہ ، دمکا ( محفوظ) جاما ( محفوظ) ، جرمنڈی ( محفوظ ) سارتھ ، پوڑیا ہاٹ ، گڈا، اور مہگاما کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کے مابین پرامن طور سے ہوئی پولنگ شام پانچ بجے ختم ہوگئی۔ اس دوران قریب 70.83 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔ ووٹنگ ختم ہونے پر سب سے زیادہ نالہ سیٹ کیلئے 78.01 فیصد ووٹروں نے ووٹ کیا وہیں دمکا میں سب سے کم 59.73 فیصد پولنگ ہوئی ۔

اسکے بعد راج محل میں 67.23 فیصد ، بوریو میں 71.58 فیصد ، برہیٹ ( محفوظ) میں70.07 فیصد ، لٹی پاڑہ ( محفوظ) میں 70.01 فیصد ، پاکوڑمیں 76.10 فیصد ، مہیش پور ( محفوظ) میں 74.81 فیصد ، شکاری پاڑہ ( محفوظ ) میں 72.50 فیصد ، جامتاڑہ میں 74.77فیصد ، جاما میں65.27 فیصد ، جرمنڈی (محفوظ) 71.53 فیصد ، سارتھ میں 75.97 فیصد ، پوڑیاہاٹ میں 69.61 فیصد گڈا میں 68.54 فیصد اور مہگاما میں 67.97 فیصد ووٹروںنے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ 
First published: Dec 20, 2019 05:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading