ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے عید الاضحی کی مناسبت سے جاری کی گائیڈ لائن ، مسلمانوں سے کی یہ اپیل

ادارہ شرعیہ نے واضح کیا ہے کہ کورونا کے تعلق سے ریاستی حکومت کی ایڈوائزری پر عمل کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کی نماز آئندہ یکم اگست بروز سنیچر کو ادا کی جائے گی ۔

  • Share this:
ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے عید الاضحی کی مناسبت سے جاری کی گائیڈ لائن ، مسلمانوں سے کی یہ اپیل
ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے عید الاضحی کی مناسبت سے جاری کی گائیڈ لائن ، مسلمانوں سے کی یہ اپیل

کورونا کے بڑھتے خطرات کو دیکھتے ہوئے ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے عید قرباں کے تعلق سے ایک گائیڈ لائن جاری کی ہے ۔ ادارہ شرعیہ نے واضح کیا ہے کہ کورونا کے تعلق سے ریاستی حکومت کی ایڈوائزری پر عمل کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کی نماز آئندہ یکم اگست بروز سنیچر کو ادا کی جائے گی ۔


کورونا کے ماحول میں عیدالاضحی کی نماز اور قربانی کس طرح ادا کی جائے ، ان موضوعات پر ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کی ایک اہم میٹنگ بلائی گئی ۔ رانچی کے ڈورنڈہ میں واقع حضرت قطب الدین شاہ رسالدار کی درگاہ احاطہ میں منعقد اس میٹنگ میں ریاست گیر پیمانے پر آف لائن کے ساتھ ساتھ ان لائن علمائے کرام ، مفتیانِ کرام ، قاضیان شریعت اور ذمہ داران شامل ہوئے ۔


اس موقع پر علمائے کرام نے واضح کیا کہ عیدالاضحیٰ کی نماز اور قربانی دونوں واجب العمل ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں کورونا کے تعلق سے حکومت کی گائیڈ لائنس کے مطابق ریاست میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی جائے گی ۔ اس تعلق سے ادارہ کے ذریعہ بھی ایک گائیڈ لائنس جاری کی گئی ۔


علمائے کرام نے واضح کیا کہ عیدالاضحیٰ کی نماز اور قربانی دونوں واجب العمل ہیں ۔
علمائے کرام نے واضح کیا کہ عیدالاضحیٰ کی نماز اور قربانی دونوں واجب العمل ہیں ۔


ادارہ شرعیہ کے گائیڈ لائن کے نکات

عیدالاضحیٰ کی نماز میں قرآن کی تلاوت ۔ خطبہ اور دعا چھوٹی کی جائے گی ۔

قربانی کے دنوں میں گلے ملنے اور مصافحہ کرنے سے پرہیز کریں ۔

قربانی ایک بڑی عبادت ہے ، جو ہر صاحب نصاب پر لازمی ہے ۔

قربانی کے بدلے صدقہ و خیرات کرنے سے قربانی ادا نہیں ہوتی ۔

قربانی کے دنوں میں غربا کا خیال رکھیں ۔

قربانی پردہ میں کریں اور اس کے باقیات کو گڑھے میں دفن کریں ، تاکہ کسی کو تکلیف نہ پہنچے ۔

صاف صفائی و سوشل ڈسٹنسنگ کے ضابطے پر عمل کریں اور ماسک لازمی طور پر لگائیں ۔

قربانی کے تبرکات کی کسی بھی حال میں ٹرانسپورٹ نہ کریں ۔

ہر قربانی کے بدلے مدرسوں کو کم از کم پانچ سو روپے ادا کریں ۔

مرکزی اور ریاستی حکومت سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر نظم و نسق کو بہتر بنائے رکھنے اور پریشانی دور کرنے کا مطالبہ ۔

ادارہ شرعیہ نے پنچایت سے لیکر ضلع سطح کی تمام شاخوں کے نام عوام اور انتظامیہ کو تعاون پیش کرنے کی ہدایت شامل ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 27, 2020 11:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading