ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

جھارکھنڈ: ٹیوشن پڑھنے گئی نابالغ طالبہ سے آبروریزی کے بعد قتل، لاش کو جھاڑی میں پھینکا

جمعہ کے روز طالبہ صبح 7 بجے ٹیوشن پڑھنے کے لئے نکلی تھی، لیکن واپس نہیں لوٹی۔ اس پر اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی۔

  • Share this:
جھارکھنڈ: ٹیوشن پڑھنے گئی نابالغ طالبہ سے آبروریزی کے بعد قتل، لاش کو جھاڑی میں پھینکا
جھارکھنڈ: ٹیوشن پڑھنے گئی نابالغ طالبہ سے آبروریزی کے بعد قتل، لاش کو جھاڑی میں پھینکا

دمکا: جھارکھنڈ کے دمکا (Dumka) میں جمعہ کو 12 سالہ آدیواسی طالبہ کی مبینہ طور پر اجتماعی آبروریزی (Gang Rape) کے بعد قتل کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین (Chief Minister Hemant Soren) نے ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو اس معاملے میں نوٹس لےکر سخت کارروائی کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ ہیمنت سورین نے ٹوئٹ کرکے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل ایم وی راو (MV Rao) کو سخت کارروائی کرنے اور اس کی اطلاع وزیر اعلیٰ دفترکو دینے کا حکم دیا۔

حادثہ کی تفصیلی اطلاع دیتے ہوئے دمکا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امبر لکڑا نے بتایا کہ ضلع کے رام گڑھ کے تحت پانچویں کلاس میں پڑھنے والی 12 سالہ آدیواسی طالبہ کی لاش پولیس نے جمعہ کو اس کے گاوں سے کچھ دور جنگل میں گاڑی سے برآمد کی۔ لکڑا نے بتایا کہ پہلی نظر میں نابالغ طالبہ کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کئے جانے کا خدشہ ہے، لیکن اس کی تصدیق کے لئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی جانچ کے لئے کاٹھی کنڈ انسپکٹر اور رام گڑھ کی مشترکہ ٹیم کی قیادت میں ایک ایس آئی ٹی تشکیل کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین (Chief Minister Hemant Soren) نے ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو اس معاملے میں نوٹس لےکر سخت کارروائی کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ ہیمنت سورین نے ٹوئٹ کرکے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل ایم وی راو (MV Rao) کو سخت کارروائی کرنے اور اس کی اطلاع وزیر اعلیٰ دفترکو دینے کا حکم دیا۔

صبح 7 بجے طالبہ ٹیوشن پڑھنے کے لئے نکلی تھی

انہوں نے بتایا کہ جمعہ کو صبح 7 بجے طالبہ ٹیوشن پڑھنے کے لئے نکلی تھی، لیکن واپس نہیں لوٹی۔ اس پر اہل خانہ نے اس کی تلاش کی تو ٹھاڑی گاوں کے پاس جنگل کی جھاڑی میں اس کی لاش برآمد ہوئی۔ ساتھ ہی سڑک کنارے اس کی سائیکل بھی ملی، جس سے وہ ٹیوشن پڑھنے گئی تھی۔ اہل خانہ نے معاملے کی اطلاع رام گڑھ پولیس کو دی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے دعویٰ کیا کہ مجرمین کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

3 نومبر کو ہوں گے ضمنی انتخابات

جھارکھنڈ کے دمکا میں اس قتل کے معاملے نے طول پکڑ لیا ہے، کیونکہ دمکا اسمبلی سیٹ پر تین نومبر کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں اور یہ خود وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کا اسمبلی حلقہ رہا ہے۔ اہم اپوزیشن جماعت بی جے پی نے مبینہ طور پر اجتماعی آبروریزی کے بعد طالبہ کے قتل کے اس معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اس حادثہ سے ثابت ہوتا ہے کہ حقیقت میں جھارکھنڈ میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کیسی ہے۔ بی جے پی کے ترجمان پرتل شاہ دیو نے ہیمنت سورین حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح ایک نابالغ آدیواسی طالبہ کی مبینہ اجتماعی آبروریزی کے بعد بے رحمی سے قتل کیا گیا ہے۔ وہ حکومت کے اصلی چہرے کو عوام کے سامنے اجاگر کرتا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 18, 2020 09:25 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading