உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Prevention of Lynching Bill:جھارکھنڈ میں ماب لنچنگ میں گئی جان تو قصوروار کو موت کی سزا، بل کا مسودہ تیار

    ۔موب لنچنگ کو روکنے کے لئے جھارکھنڈ حکومت نے سخت قانون بنانے کی تیاری کرلی ہے۔

    ۔موب لنچنگ کو روکنے کے لئے جھارکھنڈ حکومت نے سخت قانون بنانے کی تیاری کرلی ہے۔

    اگر اسمبلی سے یہ قانون پاس ہوجاتا ہے تو مغربی بنگال کے بعد جھارکھنڈ ایسا دوسرا اسٹیٹ بن جائے گا، جہاں ماب لنچنگ میں موت ہونے پر ڈیتھ پنالٹی کا پروویژن ہوگا۔

    • Share this:
      رانچی: جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین حکومت ماب لنچنگ کے واقعات کو روکنے کے لئے بے حد سنجیدہ ہے۔ ریاستی حکومت نے ماب لنچنگ روک تھام بل 2021 کا مسودہ تیار کیا ہے۔ جھارکھنڈ (لنچنگ روک تھام) بل 2021، (Jharkhand (Prevention of Lynching) Bill-2021) کے مسودے میں ہلاک ہوجانے پرسزائے موت کا پروویژن طئے کیا گیا ہے۔ اگر اسمبلی سے یہ قانون پاس ہوجاتا ہے تو مغربی بنگال کے بعد جھارکھنڈ ایسا دوسرا اسٹیٹ بن جائے گا، جہاں ماب لنچنگ میں موت ہونے پر ڈیتھ پنالٹی کا پروویژن ہوگا۔ ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ جھارکھنڈ حکومت، ریاست کے لوگوں کے آئینی حقوق کی حفاظت کے لئے یہ بل لانے جارہی ہے۔ اس بل میں قصورواروں کے خلاف سزا کے دیگر پروویژن بھی کیے گئے ہیں۔

      پچھلے کچھ دنوں میں بھیڑ کے پرتشدد ہونے کے کئی کیسیز سامنے آچکے ہیں۔ یہ حکومت کے ساتھ ہی مقامی انتظامیہ کے لئے بھی تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔ جھارکھنڈ حکومت نے اس طرح کے کیسیز سے سختی سے نمٹنے کے لئے ماب لنچنگ روک تھام قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بل کے مسودے میں قصورواروں کے لئے سزا کا سخت پروویژن کیا گیا ہے۔ ایسے کیسیز میں مجرم ثابت ہونے والوں کے خلاف موت کی سزا کا پروویژن کیا گیا ہے تا کہ بھیڑ کی جانب سے کیے جانے والے تشدد پر روک لگائی جاسکے۔ ردعمل کے تحت بل کے مسودے کو منظوری کے لئے ہوم ڈپارٹمنٹ کے پاس بھیجا جائے گا۔ اُس کے بعد منظوری کے لئے کیبنٹ کے سامنے رکھا جائے گا۔ کابینہ سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

      • سخت شرائط


      ماب لنچنگ روک تھام بل کے مسودے میں قصورواروں کے لئے سزا کے کئی طرح کے پروویژن ہیں۔ ’بھاسکر‘ میں شائع خبر کے مطابق، اگر لنچنگ کے واقعہ میں کسی کو چوٹ لگتی ہے تو اس معاملے میں قصوروار پائے گئے شخص کو 3 سال کی جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔ ساتھ ہی 1سے3 لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔ وہیں، شدید زخم آنے پر قصوروار کو 10 سال سے لے کر عمر قید تک کی سزا دی جاسکتی ہے۔ وہیں، اگر اس طرح کے واقعے میں کسی موت ہوجاتی ہے تو قصوروار کو عمر قید سے لے کر موت تک کی سزا دی جاسکے گی۔ اس کے علاوہ 10 لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔


      • اُکسانے والوں کے خلاف بھی پروویژن


      جھارکھنڈ ماب لنچنگ روک تھام بل-2021 کے مسودے میں لنچنگ کے لئے اُکسانے یا اُس کی سازش رچنے والوں کے خلاف بھی پروویژن ہیں۔ اس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ لنچنگ کی سازش رچنے یا پھر اُکسانے کے معاملے میں ملزم پائے گئے شخص کو لنچنگ کرنے والے کی ہی طرح مجرم مانا جائے گا۔ ملزم کو گرفتاری سے بچانے یا پھر اُسے کسی بھی طرح کی مدد پہنچانے والوں کے لئے 3 سال کی سزا اور 3 لاکھ روپے تک کے جرمانے کا پروویژن کیا گیا ہے۔ ثبوت مٹانے کے ملزم کو ایک سال کی سزا اور 50 ہزار روپے تک کا جرمانہ دینا ہوگا۔ اُسی طرح لنچنگ کے لئے ماحول تیار کرنے میں تعاون کرنے میں قصوروار پائے جانے والوں کو 3 سال کی سزا اور 1 سے 3 لاکھ روپے کا جرمانہ دینا ہوگا۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: