உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jharkhand: گورنر سے ملنے پہنچا نمائندہ وفد، مہوا ماجی نے کہا : وزیر اعلی کیوں دیں گے استعفی

    Jharkhand: گورنر سے ملنے پہنچا نمائندہ وفد، مہوا ماجی نے کہا : وزیر اعلی کیوں دیں گے استعفی

    Jharkhand: گورنر سے ملنے پہنچا نمائندہ وفد، مہوا ماجی نے کہا : وزیر اعلی کیوں دیں گے استعفی

    Jharkhand News: جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں راج بھون کے باہر ہلچل بڑھ گئی ہے ۔ جے ایم ایم ، کانگریس اور آر جے ڈی نمائندہ وفد راج بھون پہنچ چکا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jharkhand | Ranchi | Ranchi
    • Share this:
      رانچی : جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں راج بھون کے باہر ہلچل بڑھ گئی ہے ۔ جے ایم ایم ، کانگریس اور آر جے ڈی نمائندہ وفد راج بھون پہنچا اور گورنر سے ملاقات کی ۔ جے ایم ایم ممبر پارلیمنٹ مہوا ماجی، وجے سہنسدا اور کانگریس ممبر پارلیمنٹ گیتا کوڑا سمیت دس اراکین والا نمائندہ وفد راج بھون پہنچا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ملک اور معاشرے کی ترقی اور استحکام کے لئے خواتین کی ترقی کو یقینی بنانا ضروری


      ملاقات سے پہلے وزیر اعلی ہیمنت سورین کے استعفی کے سوال پر راجیہ سبھا رکن مہوا ماجی نے کہا کہ کیوں استعفی دیں گے ۔ ہم لوگ گورنر سے بات چیت کرنے پہنچے ہیں ۔ وہاں جو بھی باتیں ہوں گی، وہ ترجمان کے ذریعہ آپ تک پہنچ جائیں گی ۔ بتادیں کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ملی رپورٹ کا انکشاف ابھی تک گورنر رمیش بیس نے نہیں کیا ہے ۔ ایسے میں مانا جارہا ہے کہ حکمراں فریق دباو بنانے کیلئے راج بھون پہنچا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ریت نکالنے کے دوران مٹی کا ایک بڑا تودا گرا، دب جانے سےدو افراد کی موت 


      حکمراں جماعت کے وفد نے گورنر رمیش بیس سے ملاقات کی اور باہر نکلنے کے بعد سونپے گئے میمورنڈم کی کاپی پریس کو دکھائی۔ گورنر کو دئے گئے میمورنڈم میں ان سے 25 اگست سے جاری کنفیوژن ختم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ انہیں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کوئی رپورٹ پیش کی ہے، تو اس کو عام کریں۔

      وزیر اعلی ہیمنت سورین کو لے کر الیکشن کمیشن نے کیا سفارش کی ہے، وزیر اعلی ہیمنت سورین کی اسمبلی کی رکنیت برقرار رہے گی یا اس کو رد کیا جائے گا، جیسی سیاسی قیاس آرائیوں پر اپنا فیسلہ سنا کر لگام لگائیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: