ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

Jharkhand Lockdown: دہلی کے بعد اب جھارکھنڈ میں بھی 22 سے 29 اپریل تک ایک ہفتہ کا لاک ڈاون

Lockdown in Jharkhand: دہلی کے بعد جھارکھنڈ میں بھی لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے ۔ ہیمنت سورین سرکار نے 22 اپریل کی شام سے 29 اپریل کی شام تک یعنی سات دنوں کا لاک ڈاون لگانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس کو تحفظ ہفتہ کا نام دیا گیا ہے ۔

  • Share this:
Jharkhand Lockdown: دہلی کے بعد اب جھارکھنڈ میں بھی 22 سے 29 اپریل تک ایک ہفتہ کا لاک ڈاون
Jharkhand Lockdown: دہلی کے بعد اب جھارکھنڈ میں بھی 22 سے 29 اپریل تک ایک ہفتہ کا لاک ڈاون

رانچی : کورونا کی چین کو توڑنے کیلئے جھارکھنڈ سرکار نے ایک ہفتہ کا لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سرکار نے 22 اپریل کی شام سے 29 اپریل کی شام تک یعنی سات دنوں کا لاک ڈاون لگانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس کو تحفظ ہفتہ کا نام دیا گیا ہے ۔ وزیر اعلی ہیمنت سورن نے اس کا اعلان کیا ۔


اس سے پہلے وزیراعلی ہیمنت سورین نے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر افسران کے ساتھ میٹنگ کی ۔ اس میٹنگ میں چیف سکریٹری سکھدیو سنگھ سمیت کئی افسران شریک ہوئے ۔ میٹنگ میں ایک ہفتہ کیلئے لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔


بتادیں کہ دو دن پہلے ہوئی آل پارٹی میٹنگ میں جے ایم ایم اور بی جے پی نے لاک ڈاون کی وکالت کی تھی ۔ بعد میں کانگریس کی طرف سے بھی یہ مطالبہ سامنے آیا تھا ۔ سابق وزیر اعلی بابولال مرانڈی نے فون پر بات کرکے وزیر اعلی ہیمنت سورین کو لاک ڈاون کی ضرورت پر زور دیا ۔


ادھر رانچی میں کورونا کا قہر دیکھتے ہوئے کاروباریوں نے سیلف لاک ڈٓون پر عمل کرتے ہوئے دکانیں بند رکھی ہیں ۔ سکریٹریٹ ورکرس یونین بھی لاک ڈٓون کے مطالبہ کے پیش نظر اجتماعی تعطیل پر ہے ۔ جھارکھنڈ چیمبر آف کامرس نے بھی لاک ڈاون کو ضروری بتاتے ہوئے سیلف لاک ڈاون کا اعلان کیا اور کاروباریوں سے دکانیں بند رکھنے کی اپیل کی ۔

ریاست کے عوام بھی ہر حالت میں کورونا چین کو توڑنے کے حق میں ہیں ۔ یعنی چوطرفہ دباو کو دیکھتے ہوئے سرکار نے ایک ہفتہ کے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 20, 2021 04:47 PM IST