جھارکھنڈ: کانگریس کے دو ممبران اسمبلی کے ٹھکانوں پر ریڈ، آئی ٹی کو دو کروڑ کیش اور 100 کروڑ کے لین دین کے ریکارڈ ملے
جھارکھنڈ: کانگریس کے دو ممبران اسمبلی کے ٹھکانوں پر ریڈ، آئی ٹی کو دو کروڑ کیش اور 100 کروڑ کے لین دین کے ریکارڈ ملے ۔ File Photo
Jharkhand News: جھارکھنڈ میں کانگریس کے دو ممبران اسمبلی ، ان کے مبینہ ساتھیوں اور کوئلہ اور لوہے کے کاروبار سے متعلق ان کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کے بعد انکم ٹیکس محکمہ نے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کے بے حساب لین لین اور سرمایہ کاری کا پتہ لگایا ہے ۔
نئی دہلی : جھارکھنڈ میں کانگریس کے دو ممبران اسمبلی ، ان کے مبینہ ساتھیوں اور کوئلہ اور لوہے کے کاروبار سے متعلق ان کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کے بعد انکم ٹیکس محکمہ نے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کے بے حساب لین لین اور سرمایہ کاری کا پتہ لگایا ہے ۔ یہ چھاپہ ماری پچھلے ہفتہ کی گئی تھی ۔ سی بی ڈی ٹی کی جانب سے منگل کو جاری ایک بیان کے مطابق چار نومبر کو شروع کی گئی چھاپہ ماری کے دوران جھارکھنڈ کے رانچی ، گوڈا، بیرمو، دمکا، جمشید پور اور چائباسہ ، پٹنہ ( بہار)، گروگرام (ہریانہ) اور کولکاتہ (مغربی بنگال) میں کل 50 ٹھکانوں پر تلاشی لی گئی ۔ افسران نے دونوں ممبران اسمبلی کی شناخت کمار جے منگل عرف انوپ سنگھ اور پردیپ یادو کے طور پر کی ہے ۔
بیرمو سیٹ سے ممبر اسمبلی جے منگل نے بھی اس دن اپنے رانچی میں واقعہ رہائش گاہ کے باہر صحافیوں سے بات چیت میں کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ چھاپہ ماری کرنے والی انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیموں کا پورا تعاون کررہے ہیں ۔ جھارکھنڈ وکاس مورچہ (پرجاتانترک) سے الگ ہوکر کانگریس میں شامل ہوئے پردیپ یادو پوریاہاٹ اسمبلی سیٹ کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ کانگریس ریاست میں وزیر اعلی ہیمنت سورین کی قیادت والے جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے زیرقیادت حکمراں اتحاد میں شامل ہے ۔
سی بی ڈی ٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئلہ کاروبار ، ٹرانسپورٹیشن، سول کنٹریکٹ پر عمل درآمد، لوہے کی کھدائی اور اسپنج آئرن کے پروڈکشن میں لگے کچھ کاروباری گروپوں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی ۔
اس میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کے ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی ، ان میں سیاسی طور پر اجاگر دو افراد اور ان کے ساتھی شامل ہیں ۔ سی بی ڈی ٹی ، محکمہ انکم ٹیکس کیلئے پالیسی بنانا والا ادارہ ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔