ہجومی تشدد : سامنے آئی تبریز انصاری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ، اس وجہ سے ہوئی تھی موت

جھارکھنڈ میں ہجومی تشدد کا شکار ہوئے تبریز انصاری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے ۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ تبریز کی موت سر پر لگی چوٹ کی وجہ سے برین ہیمریج ہوجانے سے ہوئی تھی ۔

Jul 11, 2019 11:25 PM IST | Updated on: Jul 11, 2019 11:25 PM IST
ہجومی تشدد : سامنے آئی تبریز انصاری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ، اس وجہ سے ہوئی تھی موت

ہجومی تشدد : سامنے آئی تبریز انصاری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ، اس وجہ سے ہوئی تھی موت

جھارکھنڈ میں ہجومی تشدد کا شکار ہوئے تبریز انصاری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے ۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ تبریز کی موت سر پر لگی چوٹ کی وجہ سے برین ہیمریج ہوجانے سے ہوئی تھی ۔ تبریز انصاری کے معاملہ میں پولیس کے رول پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بھیڑ جب انصاری کو تھانہ لے کر آئی ، تو پولیس نے ان کا بیان درج کیا ، لیکن شکایت میں ان پر ہوئے حملے کا تذکرہ تک نہیں کیا ۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن ڈاکٹروں نے تبریز کا علاج کیا ، انہوں نے صحیح سے جانچ نہیں کی تھی ۔ ایکسرے رپورٹ میں ان کے سر کی ہڈی ٹوٹی ہوئی پائی گئی ، لیکن برین ہیمریج کیلئے ان کا علاج نہیں کیا گیا ۔ انہیں جیل بھیج دیا گیا ۔

Loading...

بتادیں کہ جھارکھنڈ میں تبریز سے مبینہ طور پر جے شری رام اور جے ہنومان کہنے کیلئے دباو بنایا گیا ۔ حملہ آوروں نے اس پورے واقعہ کا ویڈیو بھی بنایا تھا ۔ تبریز کو 18 جون کو چوری کے معاملہ میں گرفتار کرکے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا ۔ 22 جون کو تبریز کی اسپتال میں موت ہوگئی ۔

ادھر تبریز کے چچا مقصود عالم نے کہا کہ وہ اپنے بھتیجا سے پولیس اسٹیشن کے لاک اپ میں ملے تھے اور وہ بہت کمزور تھا اور مشکل سے بات کرپارہا تھا ۔ مجھے یقین نہیں ہورہا ہے کہ اس نے پولیس کو پٹائی کے بارے میں کبھی نہیں کہا ۔ پولیس نے جان بوجھ کر اس کو چھوڑ دیا ۔ کیا پولیس والے اندھے تھے ، جو انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ وہ بری طرح پیٹا گیا تھا ؟ ڈاکٹروں نے اس کا درد کیوں نہیں دیکھا ؟ ۔

Loading...