உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جھارکھنڈ موب لنچنگ بل منظور ہونے پر مسلمانوں نے منایا جشن، مٹھائیاں تقسیم کیں

    جھارکھنڈ موب لنچنگ کی روک تھام بل 2021 منگل کو جھارکھنڈ اسمبلی (Jharkhand Assembly) میں پاس ہوگیا۔ اس بل کے منظور ہونے پر راجدھانی رانچی (Ranchi) سمیت پورے ملک میں مسلم معاشرے (Muslim Community) کے لوگوں نے جشن منایا۔

    جھارکھنڈ موب لنچنگ کی روک تھام بل 2021 منگل کو جھارکھنڈ اسمبلی (Jharkhand Assembly) میں پاس ہوگیا۔ اس بل کے منظور ہونے پر راجدھانی رانچی (Ranchi) سمیت پورے ملک میں مسلم معاشرے (Muslim Community) کے لوگوں نے جشن منایا۔

    جھارکھنڈ موب لنچنگ کی روک تھام بل 2021 منگل کو جھارکھنڈ اسمبلی (Jharkhand Assembly) میں پاس ہوگیا۔ اس بل کے منظور ہونے پر راجدھانی رانچی (Ranchi) سمیت پورے ملک میں مسلم معاشرے (Muslim Community) کے لوگوں نے جشن منایا۔

    • Share this:
      رانچی: جھارکھنڈ موب لنچنگ کی روک تھام بل 2021 منگل کو جھارکھنڈ اسمبلی (Jharkhand Assembly) میں پاس ہوگیا۔ اس بل کے منظور ہونے پر راجدھانی رانچی (Ranchi) سمیت پورے ملک میں مسلم معاشرے (Muslim Community) کے لوگوں نے جشن منایا۔ جیسے ہی اسمبلی میں اس بل کی منظوری سے متعلق جانکاری مسلمانوں کو ہوئی، فوراً حکومت کی حمایت میں نعرے لگانے لگے۔ اس دوران انہوں نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں تقسیم کرکے خوشی کا اظہار کیا۔

      رانچی کے اقرا مسجد کے پاس جھارکھنڈ مسلم سینٹرل کمیٹی کے اراکین نے جھارکھنڈ موب لنچنگ کی روک تھام بل 2021 پاس ہونے پر جم کر جشن منایا اور ہیمنت سورین حکومت کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ کمیٹی کے نائب صدر افروز عالم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون مسلم سماج کے لوگوں کے ساتھ ساتھ سبھی لوگوں کے مفاد میں ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موب لنچنگ کے دوران جو لوگ قانون اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں، انہیں اب سزا مل سکے گی۔

      وہیں جھارکھنڈ مسلم سینٹرل کمیٹی کے خازن ڈاکٹر تعریف نے تھوڑی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بل میں قصورواروں کو عمر قید کے بجائے موت کی سزا کا التزام ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک موب لنچنگ کے زیادہ تر شکار مسلم معاشرے کے لوگ ہوئے ہیں، جنہیں نہ تو مناسب معاوضہ ملا ہے اور نہ ہی ان کی بحالی کا کوئی مناسب انتظام نہیں کیا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ہندوستان میں ختم ہوا تو اب پاکستان میں شروع ہوگیا کسانوں کا آندولن، جانیں یہاں کیوں پریشان ہیں کسان


      بل پاس ہونے کی خوشی میں باقاعدہ کئی لیڈروں کے نام لے کر ان کی حمایت میں نعرے بازی کی گئی۔ حالانکہ کچھ لوگ جہاں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کی حمایت میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کا نام لے کر نعرے لگا رہے تھے تو وہیں، کچھ لوگ کانگریس کو اس کا کریڈٹ دے رہے تھے۔
      واضح رہے کہ جھارکھنڈ اسمبلی کے سرمائی اجلاس سیشن کے چوتھے دن منگل کو بی جے پی اراکین اسمبلی کے واک آوٹ کے درمیان جھارکھنڈ (بھیڑ تشدد اور بھیڑ لنچنگ روک تھام) بل 2021 کو منظوری فراہم کرکے دی گئی۔ اپوزیشن اراکین کی طرف سے اس بل کو سلیکٹ کمیٹی کو سونپنے اور کئی ترامیم کی تجاویز دی گئیں، لیکن اسے مسترد کردیا گیا۔ جھارکھنڈ بھیڑ تشدد اور بھیڑ لنچنگ روک تھام بل 2021 کے ایوان کے پاس ہونے کے بعد اب ریاست میں موب لنچنگ میں شامل لوگوں پر سخت کارروائی ہوگی۔ ایک اعدادوشمار کے مطابق، ریاست میں سال 2014 سے ابھی تک 56 موب لنچنگ کے معاملے سامنے آئے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: