உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ترنگے رنگوں میں رنگا گیا مہاتما گاندھی روڈ پر موجود جناح ٹاور، جانئے پورا معاملہ

    ترنگے رنگوں میں رنگا گیا مہاتما گاندھی روڈ پر موجود جناح ٹاور

    ترنگے رنگوں میں رنگا گیا مہاتما گاندھی روڈ پر موجود جناح ٹاور

    جناح ٹاور آندھرا پردیش کے گنٹور میں موجود ہے اور اسے قومی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی جمعرات کو یہاں جھنڈا پھہرانے کی تیاری چل رہی ہے۔

    • Share this:
      اگر ہم کہیں کہ پاکستان کے بانی اور مسلم لیگ کے لیڈر محمد علی جناح (Mohammed Ali Jinnah) کے نام منسوب ٹاور جناح ٹاور (Jinnah Tower) کو ترنگے کے رنگوں میں رنگ دیا ہے تو آپ کو کیسے لگے گا؟ اگر آپ کو یہ بات عجیب لگ رہی ہو تو بتادیں کہ اس میں کچھ بھی عجیب نہیں ہے۔ کیونکہ یہ جناح ٹاور پاکستان نہیں بلکہ ہندوستان میں ہی ہے۔ جناح ٹاور آندھرا پردیش کے گنٹور میں موجود ہے اور اسے قومی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی جمعرات کو یہاں جھنڈا پھہرانے کی تیاری چل رہی ہے۔

      دراصل بی جے پی کے کارکنان نے گزشتہ کچھ ہفتوں سے اس ٹاور کو لے کر تنازعات کھڑے کر دیئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ٹاور کا جلد از جلد نام بدلا جائے اور جب تک نام نہیں بدلا جائے گا تب تک ان کا آندولن (تحریک) جاری رہے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے اسے ترنگے کے رنگ میں رنگنے کو لے کر کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ ٹاور کو ترنگے کے رنگ میں رنگ دیا گیا ہے، لیکن اس کا نام بھی بدلا جانا چاہئے۔

      گنٹور میں کیوں بنا جناح ٹاور

      گنٹور کے جناح ٹاور کو لے کر یوں تو کئی طرح کے دعوے کئے جاتے ہیں۔ حالانکہ یہاں یہ بھی جاتا ہے کہ ہندوستان کی آزادی سے قبل سال 1939 میں جناح کچھ دنوں کے لئے گنٹور آئے تھے۔ یہاں انہوں نے بڑی عوامی جلسے کو خطاب کیا تھا، جس کی یاد میں یہ ٹاور بنا دیا گیا ہے۔ اب اس ٹاور کی مخالفت میں کھڑے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ مہاتما گاندھی روڈ پر موجود اس جناح ٹاور کا نام بدلا جائے۔ کچھ وقت قبل بی جے پی کے قومی سکریٹری وائی ستیہ کمار، تلنگانہ سے بی جے پی رکن اسمبلی راجا سنگھ اور آندھرا پردیش بی جے پی ریاستی یونٹ کے سربراہ سومو ویرا راجو نے سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کے نام پر رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: