ہوم » نیوز » وطن نامہ

جیو کا دھماکہ دار پلان آج سے شروع ، صرف اتنے روپے کے ریچارج پر پورے سال پائیں سب کچھ فری

نئے سال کے موقع پر جیو اپنے صارفین کیلئے 2020 ہیپی نیو ائیر آفرپیش کیا ہے ۔ اس آفر کے تحت یوزر صرف ایک مرتبہ ریچارج کراکر پورے سال تک مفت ان لمیٹڈ سروس کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔ جیو نے بتایا کہ یہ آفر محدود وقت کیلئے ہے ۔

  • Share this:
جیو کا دھماکہ دار پلان آج سے شروع ، صرف اتنے روپے کے ریچارج پر پورے سال پائیں سب کچھ فری
جیو کا دھماکہ دار پلان آج سے شروع ، صرف اتنے روپے کے ریچارج پر پورے سال پائیں سب کچھ فری

ریلائنس جیو اپنے صارفین کیلئے خوشخبری لایا ہے ۔ نئے سال کے موقع پر کمپنی اپنے صارفین کیلئے 2020 ہیپی نیو ائیر آفر لے کر آئی ہے ۔ اس آفر کے تحت یوزر صرف ایک مرتبہ ریچارج کراکر پورے سال تک مفت ان لمیٹڈ سروس کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔ جیو نے بتایا کہ جیو کا 2020 ہیپی نیو ائیر آفر محدود وقت کیلئے ہے ۔ اس آفر کی شروعات منگل یعنی 24 دسمبر سے ہوگی ۔


جیو کے 2020 ہیپی نیو ائیر آفر میں یوزر کو 2020 روپے کا ریچارج کرانے پر ایک سال تک ان لمیٹڈ سروس ملیں گی ۔ سروسیز کے طور پر یوزرس کو ایک سال کیلئے ان لمیٹڈ وائس کالنگ ، یومیہ 1.5 جی بی 4 جی ڈیٹا ، یومیہ 100 ایس ایم ایس اور جیو ایپس تک مفت میں رسائی ملے گی ۔ اس آفر کی ویلڈیٹی 365 دن یعنی ایک سال ہے ۔




جیو فون خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بھی ریلائنس جیو نے آفر پیش کیا ہے ۔ جانکاری کے مطابق 2020 روپے کی ادائیگی کرنے پر نیا جیو فون دیا جائے گا ۔ اتنا ہی نہیں ، یوزرس کو اس کے ساتھ 12 ماہ کی ان لمیٹڈ سروس بھی دی جائے گی ۔



اس آفر کے تحت صارفین کو ان لمیٹڈ وائس کالنگ ، 0.5 جی بی ڈیٹا یومیہ ، ایس ایم ایس اور جیو ایپس کا مفت سبسکرپشن بھی ملے گا ۔ اس آفر کی ویلڈیٹی بھی 12 ماہ یعنی 365 دنوں کیلئے ہے ۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے ۔
First published: Dec 24, 2019 11:57 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading