جیو4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں پھر اول، ایئرٹیل سے ڈھائی گنا، ووڈافون۔آئیڈیا سے قریب تین گنا زیادہ: ٹرائی

ٹیلی کام ریگولیٹر ٹرائی کے ذریعہ اگست ماہ کیلئے شائع اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے اعداد و شمار میں ریلائنس جیو نے ایک بار پھر بازی مارلی ہے۔ اگست مہینے میں جیو کی اوسط اسپیڈ 21.3 ایم بی پی ایس رہی جو جولائی میں 21 ایم بی پی ایس تھی۔

Sep 18, 2019 02:52 PM IST | Updated on: Sep 18, 2019 04:12 PM IST
جیو4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں پھر اول، ایئرٹیل سے ڈھائی گنا، ووڈافون۔آئیڈیا سے قریب تین گنا زیادہ: ٹرائی

جیو4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں پھر اول

ٹیلی کام ریگولیٹر ٹرائی  کے ذریعہ اگست ماہ کیلئے شائع اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے اعداد و شمار میں ریلائنس جیو نے ایک بار پھر بازی مارلی ہے۔ اگست مہینے میں جیو کی اوسط اسپیڈ 21.3 ایم بی پی ایس رہی جو جولائی میں 21 ایم بی پی ایس تھی۔

اس سال کے پہلے 8 مہینے میں جیو 4 جی ڈاون اسپیڈ کے معاملے میں اول مقام پر رہا ہے۔ 2018 میں بھی ریلائنس جیو اسپیڈ کے معاملے میں سب سے تیز 4 جی آپریٹر تھا۔ 2018 کے سبھی 12 مہینوں میں جیو کی 4 جی اوسط ڈاون لوڈ سپیڈ سب سے زیادہ تھی۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ( ٹرائی) کے ذریعہ شائع اعدادو شمار کے مطابق اگست میں بھارتی ایئر ٹیل کی 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ جولائی میں 8.8 ایم بی پی ایس کے مقابلے گرکر 8.2 ایم بی پی ایس رہ گئی۔ بھارتی ایئرٹیل کی 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ مسلسل گر رہی ہے۔ یہ اپریل میں 9.5 ایم بی پی ایس، مئی میں 9.3 ایم بی پی ایس، جون میں 9.2ایم بی پی ایس ، جولائی میں 8.8ایم بی پی ایس اور اگست میں یہ 8.2ایم بی پی ایس رہی۔

54638df6-8000-4587-806b-bbb530ef15d8

Loading...

حالانکہ ووڈافون اور آئیڈیا سیلولر نے اپنے کاروبار کا انضمام کرلیا ہے اور اب ووڈا فون آئیڈیا کی شکل میں کام کررہے ہیں لیکن ٹرائی دونوں کے اعدادو شمار الگ الگ دکھاتا ہے۔

آئیڈیا کی اگست میں 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں گراوٹ درج کی گئی ۔یہ جولائی کی 6.6 ایم بی پی ایس سے گرکر اگست میں 6.1 ایم بی پی ایس رہ گئی۔ ووڈافون نیٹ ورک کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں کوئی اتار چڑھاؤ نہیں دیکھا گیا۔ جولائی کی طرح اگست میں بھی یہ 7.7ایم بی پی ایس ہی رہی۔ اگست میں 5.5 ایم بی پی ایس کے ساتھ ووڈافون اوسط4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ کے چارٹ میں سب سے اوپر رہا۔ حالانکہ ووڈافون کی اپ لوڈ سپیڈ جولائی کے مقابلے کم ناپی گئی۔ جولائی میں ووڈافون کی 4 جی اپ لوڈ سپیڈ 5.8ایم بی پی ایس تھی۔

trai2 traiآئیڈیا اور ایئرٹیل کی اگست ماہ میں اوسط 4 جی اپ لوڈ سپیڈ بالترتیب 5.1 ایم بی پی ایس اور 3.1 ایم بی پی ایس ناپی گئی۔ دونوں نے اوسط4 جی اپ لوڈ اسپیڈ میں معمولی گراوٹ درج کی۔ جبکہ جیو میں 4.4ایم بی پی ایس اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ کے ساتھ سدھار دیکھا گیا۔

ٹرائی کے ذریعہ اوسط اسپیڈ کی شماری ریئل ٹائم اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ یہ اعداد و شمار ٹرائی کی مائی اسپیڈ اپیلی کیشن کی مدد سے اکٹھا کئے جاتے ہیں۔

Loading...