ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ریلائنس کی جدید ٹکنالوجی! 3D میں باتیں کرنے کے لئے پیش ہوا Jio Glass

جیو گلاس کو وائرلیس طریقے سے کنیکٹ کیا جاسکے گا۔ جیو گلاس (Jio Glass) کے ایک بار انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہونے کے بعد اسے لگاکر 3D ویڈیو کانفرنسنگ کی جاسکے گی۔

  • Share this:
ریلائنس کی جدید ٹکنالوجی! 3D میں باتیں کرنے کے لئے پیش ہوا Jio Glass
ریلائنس کی جدید ٹکنالوجی! 3D میں باتیں کرنے کے لئے پیش ہوا Jio Glass

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹری کی 43 ویں اے جی ایم میں ریلائنس جیو نے کئی بڑے اعلانات کئے ہیں۔ اس میں کمپنی نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ Mixed Reality سروسیز پر کام کر رہا ہے۔ جیو کی جدید ٹکنا لوجی کا نام Jio Glass ہے، جسے کمپنی نے خاص طور پر ٹیچرس، اسٹوڈینٹس کے لئے ڈیزائن کیا ہے۔ اس سے 3D ورچوئل رومس کو انیبل کیا جاسکے گا، ساتھ ہی ریئل ٹائم میں Jio Mixed Reality کلاوڈ کے ذریعہ ہولو گرافک کلاس کی جاسکے گی۔


جیو گلاس کی مدد سے ورچوئل دنیا میں آپ دوسرے شخص کا 3D  اوتار دیکھ سکتے ہیں۔ اس سے آپس میں بات چیت بہتر ہوجاتی ہے۔ لگتا ہے کہ جیسے آمنے سامنے بات چیت ہو رہی ہے۔ ایک کیبل کے ذریعہ جیو گلاس میں اسمارٹ فون کے کنٹینٹ کو ایکسیس کیا جاسکے گا۔ جیو گلاس کو وائرلیس طریقے سے کنیکٹ کیا جاسکے گا۔ جیو گلاس کے ایک بار انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہونے کے بعد اسے لگاکر 3D  ویڈیو کانفرنسنگ کی جاسکے گی۔


جیو گلاس کی مدد سے گھر بیٹھے کہیں بھی گھومنے پھرنے بھی جایا جاسکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ 3 ڈی فارمیٹ میں دنیا کے کسی بھی سیاحتی مقامات کو دیکھ سکتے ہیں۔ اس میں ایک اپلی کیشن سے دوسرے میں جانا بھی بہت آسان ہوتا ہے۔


اس جیو گلاس کا وزن صرف 75 گرام ہے۔ یہ پرسنلائزڈ آڈیو کے ساتھ آتا ہے۔ یہ ورچوئل دنیا کو بے حد جاذب بنا دیتا ہے۔ اس میں سبھی طرح کے ویڈیو کانفرنسنگ فیچر ہیں۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کی صدر کرن تھامس نے کہا، ’جیو گلاس میں جیو کی کٹنگ ایج ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جو صرف کو بیسٹ کلاس مکسڈ ریئلٹی سروس مہیا کرائے گی۔ اسٹوڈینٹ جیو گرافی جیسی مضمون (سبجیکٹ) کو 3 ڈی موڈ کے ذریعہ پڑھا سکیں گے۔ 3 ڈی کی مدد سے ہسٹری (تاریخ) جیسے مضمون کو 3 ڈی گرافکس ویزوولس سے دلچسپ بنایا جاسکے گا۔

صرف 75 گرام ہے اس کا وزن

جیو گلاس کو وائرلیس طریقے سے کنیکٹ کیا جاسکے گا۔ جیو گلاس کے ایک بار انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہونے کے بعد اسے لگاکر 3 ڈی ویڈیو کانفرنسنگ کی جاسکے گی۔ اس گلاس کا وزن صرف 75 گرام ہے، جو ایک پرسنل لائزڈ آڈیو فیچر کے ساتھ آتا ہے۔ جیو گلاس کی مدد سے ورچوئل طور پر 3 ڈی اوتار کے ذریعہ بات چیت ہوسکے گی۔ ایونٹ کے دوران کمپنی نے اس کا ڈیمو بھی دکھایا۔ کہا گیا کہ کووڈ-19 کے دور میں آن لائن کلاسیز کے ساتھ ورک فرام ہوم کی کافی ڈیمانڈ ہے۔ ایسے میں ویڈیو کانفرنسنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس دور میں جیو گلاس طلبا اور اساتذہ کے لئے کافی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

نئے Jio TV+ کو لے کر بھی اعلان کیا گیا

آکاش امبانی نے اے جی ایم میں Jio TV+ کو پیش کیا ہے۔ نئے Jio TV+ میں نیٹ فلکس، امیزون، پرائم ویڈیو، ہاٹ اسٹار جیسے تمام او ٹی ٹی چینل ہوں گے۔ اس میں لاگ ان کے لئے الگ الگ آئی ڈی کی ضرورت نہیں ہے۔ Jio TV+ کے ساتھ ہی آپ صرف ایک کلک میں کسی بھی OTT پر کچھ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ڈسکلیمر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹڑیز کے پاس ہی ہے۔



 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 15, 2020 05:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading