ہوم » نیوز » معیشت

جیو نے پیش کیا زبردست آفر! بغیر پیسے دئے پانچ مرتبہ کرسکیں گے ریچارج! جانئے کیسے

جیو نے ‘Emergency Data loan’ سروس پیش کی ہے ، جس سے یوزرس ‘Recharge Now and Pay Later’ کی سہولت پاسکتے ہیں ۔ یعنی کہ پریپیڈ یوزرس ایمرجنسی میں ریچارج کراکر ادائیگی بعد میں کرسکتے ہیں ۔

  • Share this:
جیو نے پیش کیا زبردست آفر! بغیر پیسے دئے پانچ مرتبہ کرسکیں گے ریچارج! جانئے کیسے
جیو نے پیش کیا زبردست آفر! بغیر پیسے دئے پانچ مرتبہ کرسکیں گے ریچارج! جانئے کیسے

نئی دہلی : ریلائنس جیو کے پری پیڈ یوزرس ڈیلی ڈاٹا لیمیٹ ختم ہونے کے بعد کمپنی سے ڈاٹا لون لے سکتے ہیں ۔ ملک میں پہلی مرتبہ کسی ٹیلی کام کمپنی نے ڈاٹا لون پیک 11 روپے فی پیک یعنی 11 روپے فی جی بی کی قیمت پر یوزرس کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ یوزرس کل پانچ پیک یعنی پانچ جی بی تک ڈاٹا لون لے سکتے ہیں ۔ ٹیلی کام سیکٹر کے لیے یہ ایک انقلابی انوویٹیو آئیڈیا ہے ۔


ریچارج ناؤ اینڈ پے لیٹر‘ طرز پر پہلے گاہک اپنی ضرورت کے حساب سے ڈاٹا لون لے سکے گا اور بعد میں اسے ادا کرنا ہوگا ۔ ڈاٹا لون لینے کے لیے لازمی شرط یہ ہے کہ گاہک کے پاس کوئی ایکٹیو پلان ہونا چاہیے ۔ ڈاٹا لون پیک کی ویلیڈیٹی تب تک رہے گی جب تک یوزرس کا موجودہ پلان ایکٹیو رہے گا ۔ یعنی گاہک 5 پیک ڈاٹا لون لیتا ہے تو اس کی ویلیڈیٹی تب تک رہے گی جب تک گاہک کا بیس پلان ایکٹیو رہے گا ۔


کمپنی کا ماننا ہے کہ بہت سے پریپیڈ کنیکشن یوز کرنے والے گاہک ڈیلی ڈاٹا لیمیٹ ختم ہونے کے بعد مختلف وجوہات سے فوراً ڈاٹا ٹاپ اپ نہیں کروا پاتے، اس وجہ سے وہ اس خاص دن ہائی اسپیڈ ڈاٹا سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ گاہکوں کی سہولت کا خیال کرتے ہوئے اب جیو نے ایک جی بی کا ڈاٹا لون دینا شروع کیا ہے ۔


کیسے ملے گی Emergency Loan سہولت

سب سے پہلے مائی جیو ایپ پر جائیں اور یہاں پیج کے ٹاپ لیفٹ سائیڈ پر مینو پر ٹیپ کریں ۔



یہاں موبائل سروسیز کے اندر ‘Emergency Data Loan’ کو اوپن کریں ۔

اس کے بعد ایمرجنسی ڈیٹا لون بینر کیلئے ‘Proceed’ پر کلک کریں ۔



یہاں پر ‘Get emergency Data’  آپشن پر جائیں ۔

اب ایمرجنسی لون کا فائدہ پانے کیلئے ‘Activate now’ پر کلک کریں ۔

ایسے آپ کا  ‘Emergency data loan’  ایکٹیو ہوجائے گا ۔

نوٹ : استعمال کئے گئے ایمرجنسی ڈیٹا لون کی ادائیگی بھی اسی پیج سے کی جاسکتی ہے ۔

DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 03, 2021 04:32 PM IST