نئی دلی : ٹیلی کام انڈسٹری کی لیجنڈ کمپنی ریلائنس جیو کے طویل عرصہ سے منتظر جیو فون نیکسٹ نے بازار میں دھماکہ دار انٹری کی ہے ۔ اس کی بُکنگ شروع کردی گئی ہے ، فون دیوالی سے دستیاب ہوگا ۔ اسمارٹ فون کو جیو نے گوگل کے ساتھ ڈیزائن کیا ہے ۔ گوگل کے نئے آپریٹنگ سسٹم’ پرگتی‘ اور کوالکام کے پاور فُل پروسیسر کے ساتھ جیو فون نیکسٹ فیچرز کے معاملہ میں کہیں آگے دکھائی دیتا ہے ۔
جیو فون نیکسٹ کی بُکنگ تین طریقے سے کی جارہی ہے ۔ پہلا طریقہ آن لائن ہے ۔ www.jio.com/next لنک پر وزٹ کر موبائل بُک کیا جاسکتاہے ۔ دوسرا گراہک اپنے وہاٹس ایپ سے 7018270182 پر ’Hi‘ لکھ کر میسج بھیج سکتے ہیں ۔ تیسرا طریقہ ہے جیو مارٹ ڈیجیٹل رٹیل اسٹور پر جاکر فون بُک کرانا ۔ جیو مار ٹ ڈیجیٹل کے قریب 30 ہزار اسٹور پارٹنر ہیں ، جو ملک کے کونے کونے میں پھیلے ہیں ۔
انٹری لیول فون پر ملک میں پہلی بار کنزیومر لون دیا جارہا ہے ۔ جیو نے اس کیلئے بڑی تیاری کی ہے ۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اس سے نہ صرف جیو کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوگا ، بلکہ جیو کے تئیں یوزرس اوسطا ریونیو بھی بڑھے گا ۔ ملک میں 30 کروڑ کے قریب 2 جی صارفین ہیں اور جیو اپنے جیو فون نیکسٹ سے بہت بڑی تعداد میں ان صارفین کو اپنی طرف راغب کرسکتا ہے ۔ جیو کے مالک مکیش امبانی پہلے ہی 2 جی مکت بھارت کا نعرہ دے کر اپنی حکمت عملی ظاہر کرچکے ہیں ۔
ویسے تو جیو فون نیکسٹ میں کسی بھی اسمارٹ فون کی سبھی خوبیاں موجود ہیں ، لیکن جیو نے 2 جی صارفین کو 4 جی کی طرف کھینچنے کیلئے ڈیوائس قیمت کم رکھنے کی کوشش کی ہے ۔ جیو فون نیکسٹ کی سب سے بڑی خاصیت اس کا انٹری پرائز ہے ۔ ویسے تو جیو فون نیکسٹ کی قیمت 6499 روپے ہے ، لیکن اسے صرف 1999 روپے کی ڈاون پیمنٹ پر اپنا بنایا جاسکتا ہے ۔ بقایہ رقم کو قسطوں میں ادا کرنا ہوگا اور اسے بھی موبائل ٹیرف پلان کے ساتھ بنڈل کردیا گیا ہے ۔ یہ بنڈل پلان 300 روپے سے شروع ہوتے ہیں اور 600 روپے ماہانہ تک جاتا ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 300 روپے میں اسمارٹ فون کے ساتھ مہینے کا ریچارج بھی ۔ بس گراہک کو تقریبا 2 ہزار کی ڈاون پیمنٹ کرنی ہوگی ۔
جیو اور گوگل دونوں ہی ٹیکنالوجی ٹائیکون نے جیو فون نیکسٹ پر بڑا داوَ کھیلا ہے ۔ فون کی لانچنگ پر مشہور صنعتکار اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ میں ڈیجیٹل انقلاب کی طاقت میں مضبوط یقین رکھتا ہوں ۔ کنیکٹویٹی فراہم کر ہم نے 135 کروڑ ہندوستانیوں کی زندگی کو بہتر اور مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے اور اب ہمارا اسمارٹ فون جیو فون نیکسٹ ان کی زندگی بدل دے گا ۔
گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے جیو فون نبکسٹ کو ابک سنگ میل بتابا ۔ انہوں نے کہا کہ جیو فون نیکسٹ ہندوستانیوں کیلئے ڈیزائن کیا گیا کفایتی اسمارٹ فون ہے ۔ یہ ڈیوائس ہر ہندوستانی کو انٹرنیٹ سے جڑنے کا موقع دے گا ۔ فون سے وابستہ انجینئرنگ اور ڈیزائن چیلنجز کو ہماری ٹیموں نے مل کر حل کیا ۔ میں یہ دیکھنے کیلئے پرتجسس ہوں کہ لاکھوں لوگ ان اسمارٹ فون کا استعمال کیسے کریں گے ۔
( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔