உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jio پلیٹ فارمس کا اعلان ، اسکرین لاک پلیٹ فارم Glance میں کرے گی 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری

    Jio پلیٹ فارمس کا اعلان ، اسکرین لاک پلیٹ فارم Glance میں کرے گی 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری

    Jio پلیٹ فارمس کا اعلان ، اسکرین لاک پلیٹ فارم Glance میں کرے گی 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری

    جیو پلیٹ فارمس (Jio Platforms) نے موبائل اسکرین لاک پلیٹ فارم گلانس (Glance) میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ گلانس اس سرمایہ کا استعمال بین الاقوامی بازاروں میں خود کے توسیع پر کرے گی ۔

    • Share this:
      جیو پلیٹ فارمس (Jio Platforms) نے موبائل اسکرین لاک پلیٹ فارم گلانس (Glance)  میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ گلانس اس سرمایہ کا استعمال بین الاقوامی بازاروں میں خود کے توسیع پر کرے گی ۔ Glance اس فنڈ کا استعمال ایشیائی ممالک میں اپنی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے علاوہ امریکہ ، برازیل ، میکسیکو اور روس سمیت اہم گلوبل مارکیٹ میں اپنے پلیٹ فارم کے لانچ کیلئے کرے گی ۔ یہ ٹرانزکشن کچھ شرائط اور ریگولیٹر سے منظوری ملنے کے بعد پورا ہوگا ۔

      Glance نے سیریز ڈی کے فنڈنگ راونڈ کے دوران جیو پلیٹ فارمس سے یہ سرمایہ کاری حاصل کی ہے ۔ جیو پلیٹ فارمس کے علاوہ گلانس میں ٹیکنالوجی سیکٹر کی لیجنڈ کمپنی گوگل اور سلی کان ویلی ہیڈکوارٹر والے وینچر فنڈ Mithril Capital کی بھی سرمایہ کاری ہے ۔

      اس سرمایہ کاری سے Glance کے لائیو کامرس اور شارٹ ویڈیو پلیٹ فارم Roposo کو بھی فروغ ملے گا ۔ گلانس کا قیام 2019 میں ہوا تھا ۔ یہ ایک اسکرین لاک پلیٹ فارم ہے اور ایشیا کے بازاروں میں 40 کروڑ سے زیادہ ڈیوائسوں پر موجود ہے ۔

      گلانس کو یہ سرمایہ کاری ایسے وقت میں ملی ہے جب شارٹ ویڈیو اسپیس میں مقابلہ آرائی بڑھ رہی ہے ۔ اس سیگمنٹ میں انسٹاگرام ریلس اب تک واضح طور پر مارکیٹ لیڈر ہے ۔ حالانکہ شیئر چیٹ کے موج (Moj) اور ورسے انوویشن کے مالکانہ حق والی جوش  (Josh)  جیسے گھریلو پلیٹ فارم بھی تیزی سے اس فیلڈ میں اپنی جگہ بنا رہے ہیں ۔

      ریلائنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجوزہ سرمایہ کاری کے ساتھ گلانس نے ریلائنس ریٹیل وینٹرس لمیٹیڈ کے ساتھ ایک کاروباری شراکت داری سمجھوتہ بھی کیا ہے ، جو گلانس کے اسکرین لاک پلیٹ فارم کو جیو فون نیکسٹ اسمارٹ فونز میں جوڑے گا ۔ تاکہ لاکھوں یوزرس کے انٹرنیٹ تجربہ کو تبدیل کیا جاسکے ۔

      اس ڈیل کے تحت آگے چل کر گلانس ، ریلائنس ریٹیل اور جیو کے درمیان سبھی ڈیوائسوں ، کامرس ، کنٹینٹ اور گیمنگ ایکوسسٹم کو لے کر اسٹریٹیجک پارٹنرشپ دیکھنے کو مل سکتی ہے ۔

      ( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: