உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    21.9 ایم بی پی ایس کی 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے ساتھ جیو ٹاپ پر ، وی آئی انڈیا دوسر ے تو ایئرٹیل تیسرے نمبر پر

    21.9 ایم بی پی ایس کی 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے ساتھ جیو ٹاپ پر ، وی آئی انڈیا دوسر ے پر

    21.9 ایم بی پی ایس کی 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے ساتھ جیو ٹاپ پر ، وی آئی انڈیا دوسر ے پر

    ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ٹرائی کے ذریعہ جاری اکتوبر ماہ کے اعداد و شمار کے مطابق جیو کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ 21.9 ایم بی پی ایس ماپی گئی ۔ ستمبر ماہ کے مقابلہ اس میں 1 ایم بی پی ایس کا اُچھال دیکھنے کو ملا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ملک کے مشہور صنعتکار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو ایک بار پھر 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں اوّل ثابت ہوئی ہے ۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ٹرائی کے ذریعہ جاری اکتوبر ماہ کے اعداد و شمار کے مطابق جیو کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ 21.9 ایم بی پی ایس ماپی گئی ۔ ستمبر ماہ کے مقابلہ اس میں 1 ایم بی پی ایس کا اُچھال دیکھنے کو ملا ۔ ستمبر ماہ میں جیو کی 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ 20.9 ایم بی پی ایس تھی ۔

      ٹیلی کام شعبہ کی اہم تین کمپنیوں کی 4 جی سپیڈ میں اضافہ درج کیا گیا ہے اور ہر بار کی طرح اس بار بھی ریلائنس جیو نے اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے معاملہ میں ایئرٹیل اور وی آئی ( ووڈا فون ۔ آئیڈیا) کو ایک بار پھر بھاری فرق سے مات دی ہے ۔ جیو کی 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ ایئرٹیل سے 8.7 ایم بی پی ایس تو وی آئی انڈیا سے 6.3 ایم بی پی ایس زیادہ رہی ۔ ریلائنس جیو اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں مسلسل نمبر ون کی پوزیشن پر قابض ہے ۔

      ریلائنس جیو سے پچھڑنے کے باوجود ایئرٹیل نے 13.2 ایم بی پی ایس 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ درج کی ہے ۔ ستمبرکے مقابلے اس کی اسپیڈ میں 1.3 ایم بی پی ایس کا معمولی اضافہ ہوا ۔ اس اضافہ کے باوجود ایئرٹیل مسلسل گزشتہ کئی مہینوں سے تیسرے نمبر پر بنا ہوا ہے ۔

      ووڈا فون اور آئیڈیا سیلولر نے اپنے کاروبار کا انضمام کرلیا تھا اور اب وہ ووڈا فون آئیڈیا کے طورپر کام کررہے ہیں ، لیکن اپریل 2021 تک ٹرائی دونوں کے اعداد و شمار الگ دکھاتا تھا ۔ مئی ماہ سے ٹرائی نے دونوں کمپنیوں کے اعداد و شمار وی آئی انڈیا کے نام سے شائع کرنے شروع کردئے ہیں ۔

      ووڈا فون ۔ آئیڈیا یعنی وی آئی انڈیا کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اکتوبر ماہ میں کمپنی کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں 1.2 ایم بی پی ایس کا اضافہ درج کیا گیا ۔ اکتوبر میں وی ۔ آئی انڈیا کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ 15.6 ایم بی پی ایس ناپی گئی ۔ لگتا ہے وی آئی انڈیا نے بھارتی ایئر ٹیل کو مستقل طور پر تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے ۔ کمپنی لگاتار دوسری پوزیشن پر بنی ہوئی ہے ۔

      ڈاون لوڈ کی طرح اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ میں بھی بھارتی ایئرٹیل تیسرے نمبر پر ہے ۔ اکتوبر ماہ میں کمپنی کی اوسط اپ لوڈ اسپیڈ 5.2 ایم بی پی ایس ناپی گئی ۔ 7.6 ایم بی پی ایس کے ساتھ وی آئی انڈیا اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہا ۔ دوسرے نمبر پر ریلائنس جیو نے بازی ماری ۔ اس کی اپ لوڈ اسپیڈ 6.4 ایم بی پی ایس رہی ۔

      ٹرائی کے ذریعہ اوسط رفتار کی کیلکولیشن مائی اسپیڈ ایپلی کیشن کی مدد سے اکٹھا کئے گئے ریئل ٹائم اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جاتی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: