உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جیوفون نیکسٹ ریویو: کم بجٹ میں شاندار کیمرے، ایکسپینڈیبل اسٹوریج اور پاورفل پروسیسر سے لیس اسمارٹ فون

    جیوفون نیکسٹ ریویو: کم بجٹ میں شاندار کیمرے، ایکسپینڈیبل اسٹوریج اور پاورفل پروسیسر سے لیس اسمارٹ فون

    جیوفون نیکسٹ ریویو: کم بجٹ میں شاندار کیمرے، ایکسپینڈیبل اسٹوریج اور پاورفل پروسیسر سے لیس اسمارٹ فون

    ٹیلی کام ٹائیکون ریلائنس جیو کے طویل المنتظیر جیو فون نیکسٹ نے بازار میں دھماکہ دار انٹری کی ہے ۔ اس کی بُکنگ شروع کردی گئی ہے، فون دیوالی سے دستیاب ہوگا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ٹیلی کام ٹائیکون ریلائنس جیو کے طویل المنتظیر جیو فون نیکسٹ نے بازار میں دھماکہ دار انٹری کی ہے ۔ اس کی بُکنگ شروع کردی گئی ہے، فون دیوالی سے دستیاب ہوگا ۔ اسمارٹ فون کو جیو نے گوگل کے ساتھ ڈیزائن کیا ہے ۔ گوگل کے نئے آپریٹنگ سسٹم پرگتی، کوالکام کے پاور فُل پروسیسر کے ساتھ جیو فون نیکسٹ فیچرز کے معاملہ میں مہنگے اسمارٹ فون کا مقابلہ کرتا دکھائی دیتا ہے ۔

      لُکس

      سب سے پہلے بات فون کے لُکس کریں تو جیو فون دیکھنے میں شاندار ہے ۔ فون کی پلاسٹک باڈی مضبوطی اور پریمئیم نیس کا احساس کراتا ہے ۔ جیو فون نیکسٹ میں پریمئیم اسمارٹ فون کیٹگری کا ایک اور فیچر گوریلا گلاس ۔ 3 ہے ۔ یہ اسکرین کو چھوٹی موٹی چوٹوں سے بچاتا ہے ۔ 5.45 انچ کا ایچ ڈی+ٹچ اسکرین کافی برائٹ ہے اور دھوپ میں اچھے رزلٹ دیتا ہے ۔ 2 جی بی ریم ، 32 جی بی انٹرنل میموری والے اس ڈیوائس میں ملٹی ٹاسکنگ کیلئے کوالکام کا پاور فل پروسیسر دیا گیا ہے ۔ 64 بٹ سی پی یو کے ساتھ کواڈ کور کیو ایم 215 چپ سیٹ ڈیوائس کی پرفارمینس کو نیکسٹ لیول پرلے جاتا ہے ۔

      کیمرہ

      اسمارٹ فون کے بیک سائڈ میں فوٹو کھینچے کیلئے 13 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے ۔ کیمرہ بہترین پکچر کیپچر کرسکے، اس کیلئے یہ نائٹ موڈ، پوٹریٹ موڈ اورایچ ڈی آر موڈ سے لیس ہے ۔ کیمرہ لینس کے ٹھیک نیچے ایل ای ڈی فلیش موجود ہے ۔ سیلفی کے شوقین کو بھی جیو فون نے مایوس نہیں کیا ہے ۔ فون کے فرنٹ سائڈ میں 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے ۔ جو کئی طرح کے فلٹرس کے ساتھ آتا ہے ۔

      ڈوول سم/ایس ڈی کارڈ سلاٹ

      جیو فون نیکسٹ میں دو سلاٹ دئے گئے ہیں ۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں جیو کے ساتھ کسی دوسری کمپنی کا سم بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ، لیکن ایک سم سلاٹ میں جیو کا سم ڈالنا لازمی ہے ۔ دوسری ضروری بات ڈیٹا کنیکشن کے طور پر صرف جیو سم کا ہی استعمال ہوسکتا ہے ۔ مطلب یہ کہ دوسری کمپنی کا سم تو استعمال کیا جاسکتا ہے ، لیکن صرف بات کرنے کیلئے ، ڈیٹا کا استعمال کرنے کیلئے صرف جیو نیٹ ورک کا ہی استعمال کرنا ہوگا ۔ نئے اسمارٹ فون میں ڈوول سم سلاٹ کے علاوہ ایک ایس ڈی کارڈ سلاٹ الگ سے دیا گیا ہے ۔ جو 512 جی بی تک کے ایس ڈی کارڈ کو سپورٹ کرتا ہے ۔ مطلب فون میں فلموں ، فوٹو اور گانوں کیلئے معقول اسٹوریج دستیاب ہے ۔

      دم دار بیٹری / ہاٹ سپاٹ

      بہترین پرفارمینس کیلئے ایک دم دار بیٹری کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جیو فون نیکسٹ میں 3500 ایم اے ایچ کی لیتھیم بیٹری لگی ہے ۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ ایک مرتبہ چارج کرنے پر 36 گھنٹے تک چلتی ہے ۔ جیو فون کے پہلے ورزن کو ہاٹ اسپاٹ میں نہیں بدلا جاسکتا تھا ، لیکن جیو فون نیکسٹ میں کمپنی نے یہ فیچر بھی ڈال دیا ہے ۔ یعنی جیو فون نیکسٹ کا استعمال ہاٹ اسپاٹ کی طرح کیا جاسکے گا ۔

      فرسٹ ٹائم انٹرنیٹ یوزرس کیلئے خاص

      جیو فون نیکسٹ فرسٹ ٹائم انٹرنیٹ یوزرس کو دھیان میں رکھ کر بنایا گیا ہے ۔ ڈیوائس 10 ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ کرسکتا ہے، لکھے ہوئے اور اسکرین پر دکھائی دینے والے کنٹنٹ کوپڑھ کر سن سکتا ہے ۔ وائس اسسٹنٹ یوزرس کی ڈیوائس آپریٹ کرنے میں مدد کرتا ہے۔

       1999 کا پرکشش انٹری پرائز

      سب سے آخر میں سب سے بڑی خوبی ۔ جیو فون نیکسٹ کی سب سے بڑی خاصیت اس کی انٹری قیمت ہے ۔ ویسے تو جیو فون نیکسٹ کی قیمت 6499 روپے ہے ، لیکن اسے صر ف 1999 کی ڈاون پیمنٹ پر اپنا بنایا جاسکتا ہے ۔ بقایہ ادائیگی کوقسطوں میں چکانا ہوگا اور اسے بھی موبائل ٹیرف پلان کے ساتھ بنڈل کردیا گیا ہے ۔ یہ بنڈل پلان 300 روپے سے شروع ہوتا ہے اور 600 روپے ماہانہ تک جاتا ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 300 روپے میں اسمارٹ فون کے ساتھ مہینے کا ریچارج بھی ۔ بس صارفین کو تقریبا 2 ہزار کی ڈاون پیمنٹ کرنی ہوگی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: