உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    1999 روپے کی ڈاون پیمنٹ پر ملے گا جیو فون نیکسٹ، lآسان قسطوں میں چکائی جاسکے گی باقی رقم

    1999 روپے کی ڈاون پیمنٹ پر ملے گا جیو فون نیکسٹ، lآسان قسطوں میں چکائی جاسکے گی باقی رقم

    1999 روپے کی ڈاون پیمنٹ پر ملے گا جیو فون نیکسٹ، lآسان قسطوں میں چکائی جاسکے گی باقی رقم

    جیو اور گوگل نے آج اعلان کیا ہے کہ دونوں کمپنیوں کے ذریعہ مشترکہ طور سے ڈیزائن کیا گیا طویل المنتظیر جیو فون نیکسٹ، دیوالی سے اسٹورز میں دستیاب ہوگا ۔ یہ دنیا کا سب سے کفایتی اسمارٹ فون ہوگا ، جسے 1,999 روپے کی ڈاون پیمنٹ پر خریدا جاسکے گا ۔

    • Share this:

      نئی دہلی : جیو اور گوگل نے آج اعلان کیا ہے کہ دونوں کمپنیوں کے ذریعہ مشترکہ طور سے ڈیزائن کیا گیا طویل المنتظیر جیو فون نیکسٹ، دیوالی سے اسٹورز میں دستیاب ہوگا ۔ یہ دنیا کا سب سے کفایتی اسمارٹ فون ہوگا ، جسے 1,999 روپے کی ڈاون پیمنٹ پر خریدا جاسکے گا ۔ باقی رقم کی ادائیگی 18/24 مہینوں کی آسان قسطوں میں کی جاسکے گی ۔ جیو فون نیکسٹ کو کمپنی نے خاص طور پر بنے پلانس کے ساتھ بنڈل کیا ہے ۔ اس میں صارفین پلانس کے ساتھ ہی جیو فون نیکسٹ کی قسطیں بھی چکا سکتے ہیں ۔


      پہلا پلان : ’ آلویز آن پلان‘ اس پلان میں صارفین کو 18 مہینوں کیلئے350 روپے اور 24 مہینوں کیلئے 300 روپے دونوں ہوں گے ۔ گراہک کو پلان کے ساتھ 5 جی بی ڈیٹا اور 100 منٹ ہر مہینے وائس کالنگ ملے گی ۔

      دوسرا پلان :  لارج پلان ،  اس میں 18 مہینے کی قسط لینے پر 500 اور 24 مہینے کی قسط لینے پر450 روپے ہر مہینے بھرنے ہوں گے  ۔ اس پلان کے ساتھ 1.5 جی بی ڈیٹا روزانہ ملے گا اور ساتھ ہی ملے گی ان لمیٹڈ وائس کالنگ ۔

      تیسرا پلان : XL پلان ۔ یہ 2 جی بی روزانہ والا پلان ہے ، جس میں 18 مہینوں کی قسط کے لئے 550 روپے اور 24 مہینوں کی قسط کیلئے 500 روپے ہر مہینے چکانے ہوں گے ۔

      جو لوگ بہت زیادہ ڈیٹا استعمال کرتے ہیں ان کیلئے XXL پلان ہے ۔ اس پلان میں 5 جی بی ڈیٹا اور ان لمیٹڈ وائس کالنگ ملے گی ۔ اس میں 18 مہینے کےلئے 600 روپے کی قسط اور 24 مہینے کیلئے 550 روپے کی قسط چکانی ہوگی ۔

      اس موقع پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے کہا کہ گوگل اور جیو کی ٹیمیں ہندوستانیوں کیلئے تہواری موسم کے دوران اس ڈیوائس کو وقت پر لانے میں کامیاب رہی ہیں ۔ کووڈ وبا کی وجہ عالمی سپلائی چین کے چیلنجز کے باوجود ہم کامیاب رہے ہیں ۔ میرا 1.35 ارب ہندوستانیوں کی زندگی کو خوشحال، اہل اور مضبوط بنانے کیلئے ڈیجیٹل انقلاب کی طاقت میں گہرا یقین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں گوگل میں سندر پچائی اور ان کی ٹیم کو اور ہمارے ملک کے عوام کو اس شاندار دیوالی تحفہ کیلئے تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں ۔ سبھی کو دیوالی کی نیک خواہشات ۔

      اس سے پہلے گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ جیو فون نیکسٹ ہندوستان کیلئے ڈیزائن کیا گیا ایک کفایتی اسمارٹ فون ہے جو اس یقین سے ترغیب ہے کہ ہندوستان میں ہر کسی کو انٹر نیٹ کے مواقع کا فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ اسے بنانے کیلئے ہماری ٹیموں کو جو پیچیدہ انجینئرنگ اورڈیزائن چیلنجز کو حل کرنے کیلئے مل کر کام کرنا پڑا اور میں یہ دیکھنے کیلئے پرجوش ہوں کہ لاکھوں لوگ اپنی زندگی اور کمیونٹی کو بہتر بنانے کیلئے ان آلات کا استعمال کیسے کریں گے ۔



      مشہور صنعتکار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو نے صرف 1999 روپے کی ڈاون پیمنٹ پر اسمارٹ فون لانچ کر تہلکہ مچا دیا ہے ۔ جیو فون نیکسٹ نام کا یہ اسمارٹ فون ریلائنس جیو اور گوگل کی شراکت داری میں تیار کیا گیا ہے ۔ کمپنی نے جیو فون نیکسٹ کے کچھ خاص فیچرز سے پردہ اٹھایا ہے ۔

      ڈوول سم: جیو فون نیکسٹ میں دو سم سلاٹ دئے گئے ہیں ۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں آپ کسی بھی ایک سلاٹ جیو کے علاوہ کسی دوسری کمپنی کا سم بھی استعمال کرسکتے ہیں ، لیکن ایک سم سلاٹ میں جیو سم ضرور ڈالنا پڑے گا ۔ دوسری اہم بات ہے کہ ڈیٹا کا کنیکشن صرف جیو سم سے جڑے گا ۔ مطلب یہ کہ دوسری کمپنی کا سم تو استعمال کیا جاسکتا ہے ، لیکن صرف بات کرنے کیلئے ڈیٹا کیلئے جیو نیٹ ورک کا ہی استعمال کرنا ہوگا ۔

      ایس ڈی کارڈ سلاٹ :  نئے سمارٹ فون میں ڈوول سم سلاٹ کے علاوہ ایک ایس ڈی کارڈ سلاٹ الگ سے دیا گیا ہے ، جو 512 جی بی تک کے ایس ڈی کارڈ کو سپورٹ کرتا ہے ۔

      اسکرین: 5.45 انچ کی ایچ ڈی ٹچ اسکرین، کورنر گوریلا گلاس ۔ 3 کے ساتھ ۔

      فیچرز: 2 جی بی ریم،32 جی بی انٹرنل میموری،512 جی بی تک سپورٹ کرنے والا ایس ڈی کارڈ سلاٹ، ملٹی ٹاسکنگ کیلئے 64 بٹ سی پی یو کے ساتھ کواڈ کور کیو ایم ۔ 215 چپ سیٹ ۔

      کیمرہ: 13 میگا پکسل کا ریئر اور 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ، نائٹ موڈ، پوٹریٹ موڈ اور ایچ ڈی آر موڈ سے لیس، ہندوستانیوں کیلئے خاص لینس فلٹر جیسے کہ دیوالی فلٹر ۔

      بیٹری: 3500 ایم اے ایچ کی بیٹری، کمپنی کا دعوی ہے کہ ایک مرتبہ پوری طرح چارج کرنے پر یہ 36 گھنٹے تک کام کرے گی ۔

      آپٹی مائزڈ ایپس: جیو اور گوگل نے اپنی پری لوڈڈ ایپس کو آپٹی مائزڈ کیا ہے تاکہ جیو فون نیکسٹ کی پرفارمینس شاندار بنی رہے ۔

      وائس اسسٹنٹ: وائس اسسٹنٹ یوزرس کو ڈیوائس کو آپریٹ کرنے میں مدد کرتا ہے ( جیسے ایپ کھولیں ، سیٹنگ کو منیج کریں وغیرہ) ساتھ ہی انٹر نیٹ سے معلومات ،  کنٹنٹ آسانی سے اپنی زبان میں حاصل کرنے میں مدد کرتاہے ۔

      پڑھیں اور سنیں : یہ استعمال کرنے والوں کو اس زبان میں بول کر میٹریل کا استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے جسے وہ سمجھ سکتے ہیں ۔

      ترجمہ: استعمال کرنے والوں کو اپنی پسند کی زبان میں کسی بھی اسکرین کا ترجمہ کرنے کے قابل بناتا ہے ۔ یہ یوزرس کو اپنی پسند کی زبان میں کسی بھی مواد کو پڑھنے میں بھی مدد کرتا ہے ۔

      جیو اور گوگل ایپس پری لوڈیڈ: ڈبوائس مبں سبھی دستباب اینڈرائیڈ ایپ کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ جسے Google Play Store کے ذریعہ ڈیوائس میں ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ اس طرح Play Store پر دستیاب لاکھوں ایپس میں سے وہ کسی بھی ایپ کو چننے کیلئے  آزاد ہیں ۔ یہ کئی جیو اور گوگل ایپس کے ساتھ پری لوڈیڈ بھی آتا ہے ۔

      آٹو میٹک سافٹ ویئر اپ گریڈ : جیو فون نیکسٹ آٹو میٹک سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ساتھ اپ ڈیٹ رہتا ہے ۔ اس کے ایکسپیرینس وقت کے ساتھ بہتر ہوتے جائیں گے ۔ یہ انٹرنیٹ سے وابستہ پریشانیوں سے بچانے والے سیکورٹی اپ ڈیٹ کے ساتھ بھی آتاہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: