اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آرٹیکل370 کی منسوخی مودی حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ:اب اگلا ایجنڈہ پی او کے حاصل کرنا ہے

    جتیندر سنگھ: اے این آئی

    جتیندر سنگھ: اے این آئی

    جموں میں نامہ نگارکےایک سوال کاجواب دیتے ہوئے جتیندر سنگھ نے کہاکہ اگلاایجنڈہ پی او کے ،کو واپس لیناہے۔وہیں انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کی دوسری پاری میں 100دن مکمل ہونے پرسب سے بڑی کامیابی جموں وکشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی ہے۔جبکہ کشمیرنہ توبند ہےاور نہ ہی وہاں کرفیوجیسی کوئی بات ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نریندر مودی حکومت میں مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد ہمارا اگلا ایجنڈہ پاکستان کے قبضے والے کشمیر کو ہندستان کا اٹوٹ حصہ بنانا ہے۔ جتیندر سنگھ نے منگل کو کہا کہ مودی حکومت کے دوسری مرتبہ اقتدار میں آنے  کے 100 دنوں میں سب سے بڑی کامیابی ، جموں کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنا ہے۔ انہوں نے ملک مخالف کام کرنے والے لوگوں اور طاقتوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہ جہاں یہ سوچ ہے کہ آپ کچھ بھی کرکے بچ نکلیں گے۔ اب آپ بچ کر نہیں نکل پائیں گے۔ ملک مخالف سرگرمیوں کیلئے آپ کو قیمت چکانی ہوگی۔

      انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کو ختم کرنا مودی حکومت کی دوسری میعاد کا سب سے بڑا فیصلہ ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا ، ’’میں کہتا ہوں کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کو 100 سال کے کارنامے کے طور پر ریکارڈ کیا جانا چاہئے اور اگر آج بھارتیہ جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی زندہ ہوتے تو وہ اعلان کرچکے ہوتے کہ جاؤ پورے ملک کو بتاؤ کہ مودی اور شاہ نے اس دفعہ کوختم کیا ہے۔ یہ قدم جموں و کشمیر کے عام لوگوں کی بہتری کے لئے اٹھایا گیا ہے اور مرکزی حکومت کا اگلا قدم پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو دوبارہ سے حاصل کرنا ہے۔
      First published: