Edit Post ‹ Urdu News18 — WordPressچنڈی گڑھ: نئے زرعی قانون کی مخالفت میں سڑک پر اترے کسان جھکنے کو تیار نہیں ہیں۔ کسانوں کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کی اتحادی جن نائک جنتا پارٹی کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کسان آندولن کی رفتار مزید تیز ہوتی ہے تو ہریانہ میں جے جے پی کے اتحاد سے چل رہی کھٹر حکومت کی پریشانی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے خبریں آرہی تھیں کہ ہریانہ میں بی جے پی کی اتحادی جے جے پی اس آندولن کو لے کر بی جے پی پر دباو بنانے میں مصروف ہے۔ بی جے پی کی اتحادی دشینت چوٹالہ کی جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) میں بھی زرعی قانون کو لے کر ہریانہ میں حکومت سے الگ ہونے کا مطالبہ تیز ہونے لگا ہے۔ حال ہی میں دشینت چوٹالہ نے اس موضوع پر اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کی۔
انگریزی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، حال ہی میں ہریانہ کے نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ کی قیادت میں جے جے پی اراکین اسمبلی کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں اراکین اسمبلی نے دشینت چوٹالہ سے کھٹر حکومت سے حمایت واپس لینے کا مطالبہ تیز کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ میٹنگ 8 دسمبر کو ہوئی۔ اس میٹنگ میں کسان آندولن کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں پارٹی اراکین اسمبلی سے کسان آنددولن کا ان کے علاقے میں اثر، ریاستوں کو لوگوں کے رخ وغیرہ کے بارے میں فیڈ بیک لیا گیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق، حال ہی میں ہریانہ کے نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ کی قیادت میں جے جے پی اراکین اسمبلی کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں اراکین اسمبلی نے دشینت چوٹالہ سے کھٹر حکومت سے حمایت واپس لینے کا مطالبہ تیز کردیا ہے۔
بی جے پی کے اعلیٰ لیڈروں کے رابطے میں دشینت چوٹالہ
ذرائع کی مانیں تو اس معاملے کو لے کر دشینت چوٹالہ مرکزی حکومت کے لیڈران کے رابطے میں ہیں۔ بی جے پی پر اس معاملے میں جلد حل نکالنے کے لئے دباو بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ہریانہ میں 2019 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اکثریت سے کچھ سیٹیں پیچھے رہ گئی تھیں، تب دشینت چوٹالہ کی قیادت والی جے جے پی نے بی جے پی کو حمایت دے دی تھی اور ریاست میں کھٹر حکومت کی واپسی ہوئی تھی۔ فی الحال 90 سیٹوں والی ہریانہ اسمبلی میں جے جے پی کے 10 اراکین اسمبلی ہیں۔ اگر جے جے پی حمایت واپس لیتی ہے تو ہریانہ میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔